10:40 pm
جیل میں چوہوں کا بچا ہواکھانا کھلایا جاتا تھا، مریم نواز کا الزام

جیل میں چوہوں کا بچا ہواکھانا کھلایا جاتا تھا، مریم نواز کا الزام

10:40 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب وہ جیل میں تھیں، تو انہیں چوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایا جاتا تھا، پھپوندی زدہ دوائیں دی جاتی تھیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس طرح ملک کے حالات ہیں اس میں حکومت کاجانا بنتا ہے۔جاتی امرا میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ جس طرف حالات جارہے ہیں ہم کسی خوفناک حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں؟اس کا 
جواب دیتے ہوئے پر مریم نواز نے کہا کہ میرا بھی یہی خوف ہے۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف میاں نواز شریف سے وفاداری کی وجہ سے قید کاٹ رہے ہیں، حمزہ شہباز کو بھی نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا قاضی فائز عیسیٰ سے آج تک رابطہ نہیں ہوا، اگر عدلیہ اسٹینڈ لے تو یہ حالات نہ ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے ملتان جلسے میں شرکت کی ہدایت کی ہے، میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں،حکومت مزید نہیں چل سکتی، گیس کا بحران آنے والا ہے،بجلی کے بل ایک،ایک لاکھ آرہے ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ آج حکومت اسرائیل کی بات کررہی ہے،کشمیر کا آپ مقدمہ ہار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اندر سے آوازیں اس وقت اٹھتی ہیں جو دوسروں کو سپر سیڈ کرتے ہیں، جب میں جیل میں تھی تومجھےچوہوں کا بچا ہوا کھانا کھلایاجاتا تھا، مجھے جیل میں ادویات بھی صحیح نہیں دی جاتی تھیں، میں جیل میں فنگس زدہ ادویات کھانےپرمجبورتھی۔مریم نواز نے کہا کہ دادی کی وفات سےدوتین روزقبل ویڈیولنک پربات ہوئی تھی،دادی کی یاداشت کمزورہو چکی تھی،آخری بار جب دادی سے بات ہوئی تو پوچھ رہیں تھیں کہ کیاتم جیل سےباہر آگئی ہو،میری دادی سمجھ رہی تھیں کہ میں ابھی تک جیل میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے دادا،دادی کونواز شریف اور شہباز شریف سے بہت محبت تھی، میری دادی کو بھی میرے والد سے بہت محبت تھی، ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود وہ میاں نوازشریف کےلئےلندن گئیں۔مریم نوازنے کہا کہ دادی کی وفات شریف خاندان کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے، حکومت نے دادی کی وفات کے بارے میں نہیں بتایا،میرا بیٹا جنید صفدر مجھے لاہور سے اطلاع دینےکےلئے پشاورروانہ ہوا تھا،پشاورجلسے میں کسی بھی طرح کاٹیلی فونک رابطہ نہیں ہورہاتھا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ میاں نوا شریف کو میں نے وآپس آنےسےمنع کیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے  گرفتار 

ملک کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ کراچی سے گرفتار 

اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان میں پیش آیا ایک واقعہ

اٹل بہاری واجپائی کے دورہ پاکستان میں پیش آیا ایک واقعہ

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

قانون تیار ، کن پاکستانیوں کو سزائے موت دیدی جائے گی ؟ آج کی سب سے بڑی خبر

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

مسلم لیگ (ن ) نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چیلنج قبول کر لیا

 فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

فاروق ستار نے جھوٹ بولا تھا ان سے ملاقات انکی دعوت پر ہوئی تھی ، اس نے کہا میرے حالات بہت خراب ہیں ، حریم شاہ کے نئے انکشافات

 ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

ریڈیو پاکستان سے نکالے گیے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔۔۔۔ ملازمین کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

براڈ شیٹ معاملے کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کون ہونگے ۔۔۔ نام سامنے آگیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے کچھ گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ اعلان کر دیا گیا

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

‏عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔مریم نوا ز

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

 انصاف دیر سے ملنے کی وجہ سے کرمنلز کو تحفظ مل جاتا ہے، وراثتی سرٹیفکیٹ کا 15 دن میں اجراء خوش آئند ہے۔وزیراعظم عمران خان 

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

حکومت گرانے کی تمام دھمیکیاں ہوا ہوئیں ۔۔ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ موخر کر دیا‎ ، وجہ کیا بنی ؟جانیے تفصیل

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا

کس کو کتنا منافع ملےگا۔۔ادارہ قومی بچت نے سکیموں کی شرح منافع میں رد وبدل کردیا