02:25 pm
سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیے لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تفصیلات طلب کرلیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دریاؤں اور نہروں کےکنارے شجرکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بلین ٹری منصوبے کا نوٹس لیا اور سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو فوری طلب کیا۔چیف جٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ معذرت کے ساتھ کے پی کے محکمہ جنگلات کا سارا عملہ چور ہے، نتھیا گلی، مالم جبہ اور مری سمیت کہیں درخت نہیں، کے پی کا بلین ٹری سونامی کہاں ہے؟ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے اسلام آباد انتظامیہ بڑی مغرورہے، اسلام آباد میں 5 لاکھ درخت کہاں لگائے ہیں؟ سارے درخت بنی گالہ
میں ہی لگائے ہوں گے۔عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کے پی کی بھی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو سیدھاجیل بھیج دینا چاہیے، ناران کاغان کچرابن چکا، جھیل کے اطراف کوئی درخت نہیں، نتھیا گلی میں درخت کٹ رہےہیں اور پشاور میں تو موجود ہی نہیں، اسلام آباد سے کراچی تک دریاؤں کے کنارے کوئی درخت نہیں۔عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے منصوبے پر اب تک کتنے فنڈز خرچ ہوئے؟ اور فنڈز خرچ ہونے کا جواز بھی ریکارڈ کے ساتھ پیش کیا جائے، کتنے درخت کہاں لگے؟ تمام تفصیلات تصاویر سمیت فراہم کی جائیں۔عدالت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے سیٹلائٹ تصاویر بھی منگوالیں۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو بھی جھیلوں اورشاہراؤں کے اطراف درخت لگانے کا حکم دیا۔عدالت نے سندھ حکومت کی طرف سے رپورٹ نا آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور سندھ و پنجاب حکومت کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔

تازہ ترین خبریں

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور