05:17 pm
حکومت کاپشاور اور کمالیہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاد کا فیصلہ

پشاور(ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور اور کمالیہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے خیبر پختون خوا حکومت نے اقدام کرتے ہوئے پشاور میں 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔پشاور کے کورونا وائرس کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں حیات آباد، گلبرک اور یونیورسٹی ٹاؤن بھی شامل ہیں۔پشاور میں کورونا وائرس کے باعث کیئے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 
آج شام 6 بجے سے ہو گا۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کی اشیاء، ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹور اور تندور کھلے رہیں گے۔ادھر پنجاب کے شہر کمالیہ کے محلہ اسلام نگر، حسین شاہ اور محلہ چڑھ کو کورونا کیسز کے باعث ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر 8 دسمبر تک سیل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 19 ہزار 578 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 36 ہو گئیں۔صوبہ خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 370 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 369 ہو گئیں۔دوسری جانب پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 91 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک بھر میں 49 ہزار 105 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

(ن)لیگ کا 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

شمالی وزیرستان:پاک فوج کی بڑی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار