06:16 pm
والدہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کم تعداد پر نواز شریف پارٹی رہنماؤں پر برہم

والدہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی کم تعداد پر نواز شریف پارٹی رہنماؤں پر برہم

06:16 pm


لاہور (ویب ڈیسک) تین روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف نے والدہ کی نماز جنازہ میں کم افراد کی شرکت پر پارٹی رہنماؤں پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، یہی نہیں
نواز شریف نے لاہور جلسہ سے متعلق پارٹی رہنماؤں کو سخت ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔اس حوالے سے سینئیر صحافی رانا عظیم نے بتایا کہ نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو لاہور کا جلسہ علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کی نما زجنازہ سے بڑا ہونے کی سختی سے ہدایت کردی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے والدہ کی نماز جنازہ کے بعد اہم لیگی رہنماؤں سے پوچھا کہ کتنے لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آ ئے تھے ۔جس پر انہیں جواب دیا گیا کہ ڈھائی سے تین ہزار لوگ آئے تھے ۔لیگی رہنماؤں کے جواب پر پارٹی قائد نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھرتو یہ پارٹی ذمہ داران کی نا اہلی ہے ۔ ایک لیگی رہنما نے نوازشریف سے کہا کہ لاہور میں 3217 صرف ہمارے بلدیاتی نمائندے ہیں، اگر وہ اپنے ساتھ پانچ پانچ لوگ لاتے تو حالات اورہوتے ، اس اہم شخصیت نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب لاہور کے تمام بلدیاتی نمائندوں کو آ پ کی ہدایت پر ٹکٹیں دی گئی تھیں، ہم ان سے کس طرح پوچھ سکتے ہیں ۔جس پر پارٹی قائد نوازشریف نے لیگی رہنماؤں کو سختی سے ہدایت کی کہ اب لاہور کا جلسہ ہی ہماری اصل تحریک ہو گی۔ اگر لاہور میں لوگوں کی تعداد کم ہو ئی تو ہماری تحریک ناکام ہو جائے گی۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ اگر جلسے میں علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ سے کم لوگ ہوئے تو تمام عہدیداران کو تبدیل کر دیا جائے گا ۔ نوازشریف کی ہدایت اور سخت برہمی کے بعد لیگی رہنما سر جو ڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ کس طریقہ سے جلسہ کو نماز جنازہ سے بڑا کیا جائے ، ان کے حساب کے مطابق اگر تیس تیس ہزار لوگ بھی مختلف شہروں سے بلوائے جاتے تو پھر بھی نماز جنازہ جتنے لوگ اکھٹے نہیں ہو سکتے ۔نوازشریف کی ہدایت کے حوالے سے کئی لیگی رہنماؤں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور صاف کہہ دیا ہے کہ ہم اس چیز کا حصہ نہیں بنیں گے ۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی