07:56 pm
برطانوی خبررساں ادارے کے اینکرکے اسحاق ڈار سے  ایسے سوالات جس سے سابق وزیرخزانہ کے پسینے چھوٹ گئے

برطانوی خبررساں ادارے کے اینکرکے اسحاق ڈار سے ایسے سوالات جس سے سابق وزیرخزانہ کے پسینے چھوٹ گئے

07:56 pm


لندن (ویب ڈیسک)بی بی سی کے پروگرام ہارڈٹاک میں اینکر کے سوالات پر اسحاق ڈار سٹپٹاگئے، اسحاق ڈار نے پہلے بیماری کا بتایا، پھر انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر کے سوالات پر ڈیر ہوگئے، اینکر نے جائیداد سے متعلق سوال کیا تو سابق وزیر خزانہ نے بیرون ملک جائیدادوں 
سے انکار کردیا۔اسحاق ڈار نے اینکر کو بتایا کہ میری صرف پاکستان میں ایک جائیداد ہے جو موجودہ حکومت نے ضبط کرلی ہے، جس پر اینکر نے کہا کہ کیا آپ کی یا خاندان کی لندن اور دبئی میں کوئی جائیداد نہیں جس پر اسحاق ڈار کہنے لگے کہ ’نہیں میرے بچوں کا ولا ہے‘۔اینکر نے سابق وزیر خزانہ سے وطن واپسی اور عدالتوں کا سامنا کرنے سے متعلق سوال کیا تو اسحاق ڈار نے پہلے بیماری کا بتایا اور پھر انسانی حقوق سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔اسحاق ڈار کی توجیحات پیش کرنے کے باوجود اینکر نے پھر سوال کیا کہ اگر آپ کی ایک جائیداد، اکاونٹس کلیئر ہیں تو واپس جاکر کیسز کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ’میری طبعیت خراب ہے علاج کےلیے آیا ہوں‘۔بی بی سی اینکر نے طبعیت کا سن کر سوال کیا کہ آپ برطانیہ میں تین سال سے ہیں؟ اب بھی واقعی بیمار ہیں۔ اینکر کے تابر توڑ سوالات پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی مجھے اب بھی تکلیف ہے، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔اینکر نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا ممکن ہے آپ وطن واپس جائیں؟ لیکن اسحاق ڈار نے بات کو انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب گھوماتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں کیا ہورہا ہے انسانی حقوق کی کیا صورتحال ہے۔ہوسٹ نے سوال کیا کہ نواز شریف بھی آپ کی طرح میڈیکل گراونڈ پر لندن میں ہیں؟ رہنما مسلم لیگ ن نے جواب میں نیب پر دوران حراست بدسلوکی کا الزام عائد کیا جس پر اینکر نے اسحاق ڈار کو ٹوک دیا اور کہا کہ نواز شریف تو سزا یافتہ مجرم ہیں۔اسحاق ڈار کی سپریم کورٹ فیصلے پر تاویلیں دینے کی کوشش پر بھی اینکر نے اسحاق ڈار کو آئینہ دکھا دیا اور انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر بھی مفرور سابق وزیر خزانہ کی تصیح کردی۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی