09:29 pm
لاہور جلسہ خادم رضوی کی نماز جنازہ سے بھی بڑا ہوناچاہیے، نوازشریف کی پارٹی قیادت کو ہدایت

لاہور جلسہ خادم رضوی کی نماز جنازہ سے بھی بڑا ہوناچاہیے، نوازشریف کی پارٹی قیادت کو ہدایت

09:29 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اس بات پر خفا ہیں کہ ان والدہ کی نماز جنازہ پڑھنے اتنے تھوڑے سے لوگ کیوں آئے۔ اور وہ اس بات پر بضد ہیںلاہور جلسہ خادم رضوی کی نماز جنازہ سے بھی بڑا ہونا چاہیے۔  ۔میاں نوازشریف پاکستان میں بیٹھی ہوئی مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر چڑھ دوڑے ۔ملک کے معروف صحافی رانا عظیم نے ایک خبر بریک کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ چار روز قبل سابق وزیر اعظم نوازشریف کی والدہ  بیگم شمیم اخترکا جنازہ میڈیکل سٹی گرائونڈ میں ادا کیا گیا۔ نوازشریف خود تواپنی والدہ کی نماز
جنازہ اور تدفین میں شامل نہ ہوسکے لیکن وہ اس نماز جنازہ کےمعاملات پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے تھے۔انھوںنے پارٹی کے امور کی خفیہ طور پر نگرانی رکھنے والے کچھ ذمہ اروں کو فون کرکے پوچھا کہ نماز جنازہ میںکتنے لوگ شریک تھے۔ اس پر انھیں جواب دیا گیا کہ جناب! نماز جنازہ میں کم سے کم ڈھائی سے تین ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی۔ یہ جواب سن کر میاں نوازشریف شدید غصے میںآ گئے اور کہنے لگے۔تو اس سے بڑھ کر نااہلی اور کیا ہو گی۔ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور اپنے ہی شہر لاہور میں پارٹی قائد کی والدہ کی نماز جنازہ میں اتنے تھوڑے سے لوگوں کی شرکت۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ آخر پارٹی ذمہ داران کیاکررہے ہیں۔۔اس کے بعد ایک پارٹی رہنما نے نوازشریف کو بتایا کہایم این ایز اور ایم پی ایز تو ایک طرف ، صرف لاہور میں جیتنے والے ہمارے بلدیاتی نمائندوں کی تعداد3217ہے۔ اگران میں سے ہرنمائندہ اپنے ساتھ پانچ آدمی ہی لے آتا تو نماز جنازہ میں شریک لوگوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہوتی ۔ اس پر نوازشریف نے کہا۔ تو پھر پوچھو ان بلدیاتی نمائندوں سے کہ وہ اپنے ساتھ لوگوں کوکیوں نہیں لے کرآئے۔جس پرا س پارٹی رہنما نے جواب دیا،ان سارے کے سارے بلدیاتی نمائندوں کو آپ کے کہنے پر ہی ٹکٹ دیے گئے تھے۔ ہم بھلا ان سے کیسے پوچھ سکتے ہیں۔میاں نوازشریف نے اس صورتحال پر شدید مایوسی اور غصہ ظاہر کیا۔ اورپارٹی رہنمائوں کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ کان کھول کر بات سن لیں اور اسے اپنےپلےباندھ لیں۔ پی ڈی ایم کا لاہور میں ہونے والا جلسہ ہی اپوزیشن کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ وہ جلسہ اگر ناکام ہو گیا تو ہماری ساری تحریک ناکام ہو جائے گی۔ اور وہ جلسہ ایک ہی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے کہ اس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد مولانا خادم رضوی کی نماز جنازہ میں شریک لوگوں سے بھی زیادہ ہو۔ اگر یہ تعداد اس تعدا د سے تھوڑی سی بھی کم معلوم ہوئی تو پارٹی کے سارے ذمہ داران کو تبدیل کر دیا جائے گا۔یہ سننا تھا کہ پاکستان میں موجود مسلم لیگ (ن)کی ساری کی ساری قیادت پریشان ہو کررہ گئی ۔ کیونکہ اگر پنجاب بھر کے ہر شہر سے تیس30ہزار لوگوں کو بھی اکٹھا کر کے لاہور جلسے میں بلوالیا جائے جو کہ ناممکن سی بات ہے تو بھی مولانا خادم رضوی کی نماز جنازہ میں آئے لوگوں کے برابر مجمع اکٹھا نہیں ہوسکتا۔ان سارے اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے کچھ پارٹی رہنمائوں نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور کہاہے کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا۔ رحمان ملک 

پلوامہ کے حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کروایا۔ رحمان ملک 

آن لائن کلاسز کے بعد آ ن کیمپس امتحانات کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ 

آن لائن کلاسز کے بعد آ ن کیمپس امتحانات کی وجہ سے نمل یونیورسٹی کے باہر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ 

اسلام آباد : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کردیا گیا، نوٹیفیکشن جاری 

اسلام آباد : یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بورڈ تحلیل کردیا گیا، نوٹیفیکشن جاری 

سندھ ضمنی انتخابات ۔۔ عمر کوٹ کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ۔۔ غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ آگے 

سندھ ضمنی انتخابات ۔۔ عمر کوٹ کے 60 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ ۔۔ غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے امیدوار امیر علی شاہ آگے 

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پاکستان کپ کےچھٹے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

2018 میں الیکشن کمیشن کا کردار متنازع رہا ،8 ویں ترمیم کے خلاف سازش بہت دیر سے جاری ہے  ۔ بلاول بھٹو 

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ضمنی الیکشن سندھ ،عمر کوٹ کے غیر ختمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار آگے ۔  

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

ریسکیو 1122 بٹگرام کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، علامہ عطا دیشانی کا مطالبہ 

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پاکستان ڈیموکریٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے حوالے سے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ہے

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔ مولانا فضل الرحمان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید