10:16 pm
تمام پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ! سابق وزیر اعظم پاکستان انتقال کر گئے

تمام پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ! سابق وزیر اعظم پاکستان انتقال کر گئے

10:16 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تمام پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ! سابق وزیر اعظم پاکستان انتقال کر گئے ۔۔۔سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفر اللّٰہ خان جمالی انتقال کر گئے۔ سینیٹر ثناء جمالی نے اپنے نانا اور سابق وزیر اعظم ظفراللّٰہ جمالی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔  ان کی موت سے متعلق
افواہ بھی سامنے آئی تھی، تاہم سینیٹر ثنا جمالی نے اس کی تردید کی تھی۔ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق ضلع نصیر آباد کے علاقے روجان کے سیاسی خانوادے سے تھا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لارنس کالج مری سے حاصل کی، بعد میں انہوں نے ایچیسن کالج لاہور سے اے لیول کیا، گریجویشن گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا، بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کی۔ میر ظفر اللّٰہ جمالی نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز 1970 میں کیا تھا، 1977 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر پہلی بار بلوچستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر بھی رہے۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں انہیں وفاقی کابینہ میں وزیر مملکت مقرر کیا گیا، اس کے بعد 1985 کے عام انتخابات میں دوبارہ اپنے حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اس وقت کے وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں شامل رہے، انہیں وفاقی وزیر پانی و بجلی کی وزرات ملی۔ 1988 میں ظفر اللّٰہ خان جمالی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان رہے، 1988 کے عام انتخابات میں دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور وزیر اعلی بلوچستان کے منصب پر فائز رہے۔ 1993 کے عام انتخابات میں وہ مسلم لیگ کے ٹکٹ پر دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے، وہ 1994 اور 1997 میں سینیٹ کے رکن بھی رہے اور 1997 میں دوبارہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان رہے میر ظفراللہ خان جمالی وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر فائز رہے، وہ 23 نومبر 2002 کو پاکستان کے تیرویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور 26 جون 2004 کو وزرات اعظمی کے منصب سے مستعفی ہوگئے تھے۔ انہیں کھیلوں سے بھی بہت دلچسپی تھی، وہ زمانہ طالب علمی میں خود بھی ہاکی کھیلتے رہے، وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

پی ڈی ایم فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق انصاف پر مبنی فیصلہ چاہتی ہے ۔ نیر بخاری 

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔  مولانا فضل الرحمان

عمران نیازی نے این آر او لے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ،الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنادیں۔ مولانا فضل الرحمان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ۔۔۔ شام میں جہادیوں کو پیسے بھیجنے والےدہشت گرد گرفتار 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پی ٹی آئی کرپٹ ترین جماعت ثابت ہوگی ۔فیصل کریم کنڈی 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے مگر احتجاج میں مدرسے کے بچے لائے گئے تو قانون حرکت میں آئے گا ۔ شیخ رشید 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

ہم چاہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتوں کا عمل دخل سیاست میں نہ ہو،تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔ مریم نواز 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

دسمبر 2000 میں نواز شریف پرویز مشرف سے ڈیل کرکے سعودی عرب چلے گئے۔ شہزاد اکبر 

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

براڈشیٹ کیس کے حقائق تہلکہ خیز ہیں،فواد چوہدری

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

کیپٹن (ر)صفدر کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ : پارک ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی اپیل سماعت کیلئے منظور

(ن)لیگ کا 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

(ن)لیگ کا 2018 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

شمالی وزیرستان:پاک فوج کی بڑی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

شمالی وزیرستان:پاک فوج کی بڑی کارروائی،2 دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

 پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے،پرویز الٰہی

پاک فوج کیخلاف منفی پروپیگنڈا افسوسناک ہے،پرویز الٰہی

آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےبجلی کی قیمت بڑھانے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا،شبلی فراز

آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سےبجلی کی قیمت بڑھانے کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا،شبلی فراز