10:35 am
شدید بارشیں اور برفباری، دسمبر میں کہاں کہاں اور کتنی بارشیں ہوگی ں؟ مہینہ بھر سردی کی صورتحال کیا رہے گی؟

شدید بارشیں اور برفباری، دسمبر میں کہاں کہاں اور کتنی بارشیں ہوگی ں؟ مہینہ بھر سردی کی صورتحال کیا رہے گی؟

10:35 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دسمبر 2020 کی ملک بھر کی ماہانہ پیشگوئی، آگے موسم سرد رہیگا۔ ملک بھر میں بارشیں، برفباری اور معمول سے کم درجہ حرارت متوقع۔جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے Weather Busters Pakistan موسم کا حال نے دسمبر 2020 کی یہ ماہانہ پیشگوئی تیّار کی ہے۔شمالی پاکستان میں

دسمبر کے ماہ میں بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم جبکہ جنوبی پاکستان باالخصوص مکران کی ساحلی پٹّی اور جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ نومبر کی طرح اس مہینے میں بھی شمالی علاقوں میں ابر آلودگی معمول سے زیادہ رہیگی۔ ملک بھر میں 5 سے 7 مغربی ہواؤں کے سلسلے اثر انداز ہو سکتے ہیں، جن میں سے جنوبی علاقوں میں 3 سے 4 سلسلوں سے کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں
جبکہ 2 سے 3 مغربی ہواؤں کے سلسلوں سے بارشیں ہو سکتی ہیں۔مہینے کے پہلے نصف حصّے میں 2 مغربی ہواؤں کے سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جس سے ملک کے 80 فیصد حصّوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ تاہم دسمبر کے آخری 2 ہفتوں میں صرف خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند مقامات پر بارش اور برفباری ہو گی۔ پاکستان کے انتہائی شمال اور بلند مقامات پر معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے۔ دسمبر کے آخر میں جنوب مغربی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں کم سے کم ایک بارش کا سلسلہ متاثّر کر سکتا ہے۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں نومبر کے وسط سے جاری شدید سردی کی لہر سے آرام رہیگا اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔ تاہم مجموعی طور پر دسمبر میں درجہ حرارت ملک بھر میں معمول سے کم رہیں گے۔ اوسطاً درجہ حرارت بھی عنقریب مستقبل میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں (ہر ہفتے میں تقریباً 1 سے 2) کی وجہ سے معمول سے کم رہیں گے۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور جنوب مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم جبکہ گلگت بلتستان، شمالی خیبر پختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے!گرد آلود دھند (سموگ) کی شدّت سن 2018 کے نسبت کم رہیگی کیونکہ یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے سبب ہوا کا معیار بہتر رہیگا۔ ہم ہوا کے معیار کا معائنہ کرتے رہیں گے اور اس میں بہتری یا خرابی کی صورت میں آپ کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتے رہیں گے۔لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں رہنے والی حسّاس آبادی سے گرد آلود دھند کے دوران ماسكس پہننے کی درخواست ہے۔ گھروں میں ایئر پیورفائیرز اور کنڈیشنرز کا استعمال کریں تاکہ آپ کے گھروں میں آلودہ ہوا اکٹّھی نہ ہو۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ، مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی