09:38 pm
پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

09:38 pm


قلعہ عبداللہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکاروں نے مذاق اڑانے پر ایک نوجوان کو بد سلوکی اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےگلے میں زنجیر ڈال کر کتے کی آواز یں نکالنے پر مجبورکردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویز اہلکاروں نے نوجوان سے بدسلوکی کی ویڈیو بھی بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ اہلکاروں نے نوجوان کو سڑک پر گھسیٹا
اور اسے مجبور کیا کہ وہ کتے کی آوازیں نکالے۔ اس حوالے سے لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 10 اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق چند روز قبل اسی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے گاڑی میں سوار چند نوجوانوں نے لیویز اہلکاروں کا مذاق اڑاتے ہوئے ان پر کتے کی آوازیں کسی تھیں۔ آج ایسی ہی حرکت ایک اور نوجوان نے کی تو چوکی پر تعینات لیویز اہلکاروں نے اسے پکڑ کر اسے غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔ اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد کیا، ان کے کپڑے پھاڑے اور اس کے بعد ان کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے کتے کی طرح آوازیں نکالنے پر مجبور کیا۔ اہلکار اس دوران اس نوجوان کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیاپر بھی اپلوڈ کی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے قائمقام ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذکا درانی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر گڑنگ چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ ذکاء درانی کے مطابق واقعے میں ملوث ایک دفعہ دار،حوالدار اور آٹھ لیویز اہلکاروں کو مجرمانہ فعل کرنے پر کوارٹر گارڈ کردیا گیا ۔انہیں عہدوں سے معطل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گدھے کو گولی مارکر ہلاک کرنے اور ویڈیو بنانے کے واقعے پر دو لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔ لیویز اہلکاروں کی جانب سے گدھے کو سرکاری کلاشنکوف سے گولیاں مار کر ہلاک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس پر شہریوں کی جانب سے گدھے کو بے دردی سے قتل کرنے پر لیویز اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیویز اہلکار سرکاری کلاشنکوف سے گدھے پر فائرنگ کررہے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ نے گدھے کو گولیاں مارنے کے واقعے کا نوٹس لیکر دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا اور واقعہ کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے دو دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ لیویز حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معطل لیویز اہلکاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گدھا باؤلا ہوکر لوگوں کو کاٹ رہا تھا۔ علاقہ مکینوں کی شکایت کے بعد گدھے کے مالک کی اجازت کے بعد ہی لیویز اہلکاروں نے اسے ہلاک کیا گیا۔ لیویز اہلکاروں کے اس دعوے کی اہل علاقہ یا گدھے کی مالک سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی اس دعوے کا بھی جائزہ لے گی ۔ تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ