09:41 pm
پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

09:41 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) راولپنڈی میں پولیس نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والے سرکاری افسر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب ملزم نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 کے وفاقی ملازم مجاہد علی نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے اپنی بیوی اور اٹھارہ ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے
کا اعتراف کر لیا۔ کیس سے متعلق ایک سینئیر پولیس افسر نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ مجاہد علی نے اپنی بیوی اور بیٹی کو مبینہ طور پر دوسری شادی کرنے کے لیے موت کے گھاٹ اُتارا۔ ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بیان دیتے ہوئے اپنے گھناؤنے جُرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اُس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد دو سے تین دن تک اُس کی لاش بستر پر رکھی۔ ملزم نے بتایا کہ وہ دو سے تین روز تک اپنی بیوی کی لاش کے ساتھ اپنی بیٹی کے ہمراہ سوتا رہا ، لیکن بعد ازاں اُس نے اپنی بیٹی کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزم نے بتایا کہ جب لاشوں کا تعفن ناقابل برداشت ہوا تو میرے اہل خانہ نے مجھے لاشوں کی تدفین کرنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا۔ مجاہد علی نے سب کے سامنے ڈرامہ رچایا کہ میری بیوی اور بیٹی کی گیس لیکیج کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہوئی۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے خود کو کورونا وائرس کا شکار ظاہر کر کے اسپتال میں داخل کروالیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نصیر آباد تھانے میں مقتولہ حنا کے والد کی مدعیت میں مجاہد علی کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے۔ مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ میری بیٹی حنا اشفاق کی شادی 4 سال قبل مجاہد نامی شخص سے ہوئی اوران کی ڈیڑھ سالہ نواسی عنائیہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اتوارکے دن سے بیٹی سے رابطہ نہیں ہورہا تھا۔ جس پر مجھے تشویش ہوئی اور تشویش ہونے پر میں بیٹی کے گھرگیا تودیکھا کہ داماد محلے داروں کے ساتھ باہر کھڑا تھا۔ مقتولہ کے والد نے کہا کہ جب میں بیٹی کے گھرکے اندرگیا توبیٹی کی خستہ حال لاش اورملحقہ کمرے میں نواسی کی لاش پڑی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کے بیان پر جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو حنا کی لاش کا سر بیڈ پر جبکہ ٹانگیں بیڈ سے نیچے لٹک رہی تھی۔ لاش کا معائنہ کیا گیا تو حنا کے بازو اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے جبکہ کافی دنوں تک گھر میں رہنے کی وجہ سے لاش کالی ہو چکی تھی۔ ملزم کی بیٹی کی لاش دوسرے کمرے میں بیڈ پر پڑی تھی جسے دیکھ کر ملزم کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا اور مجاہد علی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

سرگودھا کینو ذائقے کے اعتبار سے بہترین ہے،صدرمملکت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

بلاول بھٹو زرداری کی سید عالم شاہ بخاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز