11:02 am
نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

11:02 am

 لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے نواز شریف کو واپس بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں موجود نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کیلئے ایک پاکستانی شہری کی جانب سے برطانوی دفتر خارجہ کو خط لکھا گیا۔خط میں شہری نے موقف اختیار کیا کہ چونکہ

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا
نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں، لہذا انہیں برطانیہ سے بے دخل کر کے پاکستان واپس بھیجا جائے۔ شہری کی درخواست پر برطانوی دفتر خارجہ نے جواب جاری کیا ہے۔ اپنے جواب میں برطانوی دفتر خارجہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے درخواست کی جائے تو قائد ن لیگ کو پاکستان بھیجنے کی کاروائی کر سکتے ہیں۔پاکستانی شہری کی درخواست پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں، تاہم پھر بھی اگر حکومت پاکستان کی جانب باقاعدہ درخواست کی جائے، تو اس صورت میں نواز شریف کو واپس بھجوانے کی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ نہ ہونے کے باوجود ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان مجرمان کی حوالگی کا عمل ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں دوران قید طبیعت بگڑ جانے پر نواز شریف کو پہلے ضمانت پر رہا کیا گیا، جبکہ بعد ازاں عدالت کی جانب سے قائد ن لیگ کو علاج کے غرض سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ تاہم نواز شریف کو بیرون ملک گئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا، لیکن تاحال ان کی جانب سے اپنا علاج شروع نہیں کروایا گیا۔اس صورتحال میں عدالت کی جانب سے نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا حکم دیا گیا، تاہم ان کی جانب سے عدالتی حکم کو قبول نہیں کیا گیا۔ عدالت کے الٹی میٹم کے باوجود ملک واپس نہ آنے پر عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دے چکی۔ جبکہ اس تمام صورتحال میں حکومت کا موقف ہے کہ قائد ن لیگ کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈسکہ انتخابات ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج کرنیکاحکومتی اقدام  مریم نواز نے کپتان کوکھری کھری سنادیں،بڑاالزام عائد

ڈسکہ انتخابات ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کوچیلنج کرنیکاحکومتی اقدام مریم نواز نے کپتان کوکھری کھری سنادیں،بڑاالزام عائد

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ  نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ہمارا یہ کام کردو، پھر تم جانو اور عمران خان،اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو بڑی پیشکش کردی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

چیئرمین چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سرکاری ونجی سکولوں پرنئی پابندی لگ گئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب  کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

سینیٹ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کیسے ممکن ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

دعا کبھی رائیگاں نہیں جاتی ،حکومت نے عوام کو ناقابل یقین خوشخبری سنا دی

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

پی ٹی آئی رہنما نے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

اب کوئی غریب بے گھر نہیں ہوگا۔۔غریب عوام کوچھوٹے گھر کتنے لاکھ میں دیں گے

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس  عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

آگیا تو پھر جوان ہو کر ۔۔۔ اسکول کھلنے کے اعلان کے بعد بچے شفقت محمود سے ناراض

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

قطر سے ایل این جی کا نیا معاہدہ کیا ہے جس سے ہر سال 30 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، عمران خان

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

نظریاتی کارکن پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،اسد عمر

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

مشکلات ختم ہونے کا وقت قریب ،پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں ریکارڈ اضافہ

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک