03:02 pm
پی ڈی ایم  کا سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن لڑنے پر اتفاق

03:02 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) میں شامل تمام اپوزیشن جماعتوں کا سینیٹ الیکشن لڑنے پراتفاق ہوگیا جبکہ پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حکومت کے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کرکے مشترکہ چیئرمین سینیٹ لائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چودھری ، مریم اورنگزیب ،راجہ پرویز اشرف، اے این پی سے زاہد خان، قومی وطن پارٹی سے سکندر شیر پاؤ، ہاشم بابر، بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، جے یو ائی سے مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی ،نیشنل پارٹی سے میر کبیر، مرکزی جماعت اہلحدیث سے شفیق پسروری، پی کے میپ سے عثمان کاکڑ اجلاس میں شریک ہوئے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتیں نے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے،جے یو آئی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں سینیٹ انتخابات لڑنے پر متفق ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات میں متفقہ امیدوار لانے کیلئے جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوگا،پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حکومت کے اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کریں گی،پی ڈی ایم جماعتیں مشترکہ سینیٹ الیکشن لڑنے کے بعد مشترکہ چیئرمین لائے گی۔اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کیلئے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام کیاگیا۔مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں مریم نواز ،شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چودھری ، مریم اورنگزیب ،راجہ پرویز اشرف،زاہدخان، سکندر شیرپاؤاور ہاشم بابرشریک ہوئے ، اجلاس کے شرکا کیلئے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیاگیا۔شرکاکی مٹن چانپ، پرانز، چکن قورمہ، چکن پلاوَ اور باربی کیو سے تواضح کی گئی، اس کے علاوہ کھیر، ٹرائفل اور مختلف اقسام کا سیلیڈ بھی مینیو میں شامل تھا۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کوسست سمجھنےوالےناکام ہوں گے، اس موقع پرمریم نواز نے صحافی سے سوال کردیا کہ کیاآپ کوحکومت تیزہوتی نظرآرہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن کی دعوت پراجلاس میں شرکت کررہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن میں بھی نہیں ہوں لیکن مجھے مولانا فضل الرحمن نے خصوصی طورپر دعوت دی جس پر مجھے اجلاس میں شرکت کیلئے آنا پڑا ۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

اگرآپ گرمیوں میں بجلی کے بھاری بل سے  پریشان ہیں توبل کم کرنے کاآسان طریقہ جان لیں

ایف آئی اے نے برطانیہ اور ملک بھر میں جائیدادوں،فارمز سمیت اثاثوں کی منی ٹریل مانگ لیں

پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم چھوڑنے پرہمیں بہت خوشی ہوئی ہے

بزدار حکومت نے 7ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد کے بیچوں بیچ بر آمد ہونے والی سینکڑوں سال قدیم مسجد جس کا رخ قبلہ کی طرف نہیں ہے، لوگ یہاں جانے سے کیوں ڈرتے ہیں ؟حیران کن اور پرا

پہلے ماں نے چھوڑ ا پھر باپ بھی در بدر رُلنے کیلئے تنہا چھوڑ گیا ، پاکستانی معذور بھائی بہن کی دردناک کہانی ، دوونوں آج کل کیسے گزارا کرتے ہیں

ماں باپ نے شرم کے مارے  چھوڑ دیا مگر وہ خواجہ سرا جس نے محنت کرکے بھینسوں کا فارم بنایا ، کاریں خریدیں اور خود سے نفرت کرنے والے  پورے خاندان کو

کیا پاکستانی مشہور ترین ہیرو سلطان راہی روحانی دنیا کی بہت بڑی شخصیت تھے؟ سلطان راہی کو کیوں اور کس نے قتل کیا ؟

 مراد سعید کے مولانا فضل الرحمان پر الزامات کا معاملہ ،مراد سعید کو ہتک عزت سمیت 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

سندھ میں ضمنی انتخابات ،خلقہ  پی ایس 52  میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ آگے 

نمل یونیورسٹی کے باہر طلبا کا احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے نمل یونیورسٹی کے طالب علم اورنیوز کے رپورٹر کو گرفتار کرلیا

نمل یونیورسٹی میں جاری طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 میں سے پانچ مطالبات مان لئے 