03:22 pm
 ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن

ملک دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کوفنڈنگ کی،فضل الرحمن

03:22 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ناگزیر ہو چکا ہے ،حکمران جماعت کو یہ فنڈنگ پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے کی گئی ،اگر اسکا حساب کتاب نہ کیا گیا تو یہ ملک کیخلاف استعال ہوسکتی ہے ۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر قائدین کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام احتجاج کے لئے بالکل تیار بیٹھے ہیںہم الیکشن کمیشن کے سامنے جارہے ہیں اور ہم وہاں پر اس بات پر احتجاج کرنے جائیں گے


سپانسروزیراعظم بھارتی واسرائیلی فنڈنگ کا جواب دے،بلاول
کہ جو خود کو حکمران کہتے ہیں انہوں نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں اور چھ سال ہو چکے ہیں اس مقدمے کو لٹکا رکھا گیا ہے اور ڈیڑھ سو کے قریب پیشیاں ہوئی ہیں لیکن حکومت مسلسل سٹے لے کر مقدمے کو التوا کا شکار کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنے خفیہ اکائونٹس اور خفیہ فنڈنگ کو بھی الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے یہ تمام چیزیں الیکشن کمیشن سے چھپائی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم آج یہ تمام مسئلہ قوم کے سامنے رکھیں گے اور ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس مقدمے کو کیوں التوا کا شکار بنا رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے پی ٹی آئی کو جو امداد ملی ہے اور یہ امداد پاکستان کیخلاف استعمال ہو سکتی ہے اس لئے ہمیں اس فنڈنگ کے معاملے کو عوام کے سامنے لانا ہے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم بہت پرجوش ہیں اور ہمارے جوش و خروش میں اضافہ ہورہا ہے ، ہم بڑے محتاط لب و لہجے میں گفتگو کررہے ہیں اور ہم آئین و قانون کے دائر میں رہ کر بات کررہے ہیں ۔ اس وقت بہت بڑا ہجوم الیکشن کمیشن کے باہر جمع ہے اور وہ پی ڈی ایم قیادت کیساتھ احتجاج میں شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر شیخ رشید راستہ نہ کھولتے تو ہم کنٹینرز اٹھا کر باہر پھینک دیتے ، یہ ان کی مجبوری تھی کہ ہماری آئینی حق ہمیں دینا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ہم راولپنڈی بھی پانچ فروری کو جائیں گے اور یہ ہمارا احتجاج کشمیر فروشوں کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم کارکنوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جاتے تو اس سے عوام متاثر ہوتی اس لئے ہم بعد میں احتجاج میں شرکت کے لئے الگ راستے سے جارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ