04:21 pm
قریبی دوست ملک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔کون  پاکستان میں اب سب سے بڑاسرمایہ کاربن گیا

قریبی دوست ملک نے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔۔۔کون پاکستان میں اب سب سے بڑاسرمایہ کاربن گیا

04:21 pm

کراچی (ویب ڈیسک )مالی سال 21 میں جولائی سے دسمبر کے دوران ملک میں 95 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔مالی سال 2020 میں پاکستان اپنا ٹریک ریکارڈ بہتر کرنے میں کامیاب رہا تھا چونکہ اسے گزرنے والے سال کے ایک ار 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 ارب 56 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری وصول ہوئی، تاہم دنیا بھر میں پھیلی وبا 
نے عالمی معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا اور پاکستان کے لیے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے کسی بھی موقع کو کم کردیا۔ مالی سال 21 کی پہلی ششماہی میں بیلنس شیٹ کو کم بنانے میں پورٹ فولیو سے بھاری بہاؤ کے اثرات نے بھی اہم کردار ادا کیا، اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ جولائی سے دسمبر کے دوران آؤفلو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے ایک کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے نیٹ انفلو کے مقابلے 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔مجموعی طور پر سرمایہ کاری کا اگر مزید جائزہ لیں تو ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 21 کے جولائی سے دسمبر کے دوران مجموعی 95 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری میں 38 فیصد چین کا تعاون رہا، تاہم زیرجائزہ اس عرصے میں چین کی طرف سے آنے والی یہ سرمایہ کاری گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 39 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے سکڑ کر 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں سے بیجنگ پاکستان میں بڑا سرمایہ کار کے طور پر دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب دیگر اہم شراکت امریکا کی 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اور برطانیہ کی 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رہی جس میں گزشتہ مالی سال کے 4 کروڑ 40 لاکھ اور 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں بہتری دیکھی گئی۔تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جو کبھی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا نے سرمایہ کاری واپس لینا شروع کردی تھی جیسا کہ مالی سال 20 کے پہلے ششماہی میں کیا گیا تھا اور اس وقت مجموعی آؤٹ فلو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم مالی سال 21 میں جولائی سے دسمبر کے دوران مجموعی انفلو ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبریں

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے طبی عملے کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، پمز انتظامیہ

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ