11:54 am
فرخ حبیب نےمریم ،بلاول اورمولانا کو آئینہ دکھا دیا

فرخ حبیب نےمریم ،بلاول اورمولانا کو آئینہ دکھا دیا

11:54 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جن کے گھر مودی آتا تھا وہ بھی ہمیں طعنہ دے رہے ہیں،مریم نواز شرم کریں ،نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لے کر بے نظیر بھٹو حکومت گرانے کیلئے استعمال کیے بلاول بھٹو آج انہی لوگوں کیساتھ بیٹھے ہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھی کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں مگر اب براڈ شیٹ میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی کتنی جائیدادیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈبھی پکڑی گئی اب اس قسم کے کئی جھوٹ پکڑے گئے ہیں ۔


پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ
اسرائیل اور بھارت کیساتھ پی ٹی آئی کو ملانے کے جھوٹ پکڑے گئے ہیں ۔مریم نواز قوم سے معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہاکہ کل مولانا فضل الرحمن بھی گلا پھاڑ رہے تھے ان کی حالت یہ ہے کہ ان کو بھی نوٹسز جاری ہو گئے ہیں اور اب مولانا فضل الرحمن کو چندے کی رسیدیں بھی دینی پڑیں گے اوراب پتہ چلے گا کہ کس طرح ڈی آئی خان میں پراپرٹیاں بنیں اور یہ چندہ کہاں سے آیا ؟کس طرح چک شہزاد کی پراپرٹی بنی، فضل الرحمن کے اکائونٹس جب دیکھے تو پتہ چلا ہے کہ ان کی آمدن کم ہے اور خرچے زیادہ ہیں ،یہ کونسی واردات آپ نے ڈالی ہے کہ آمدن دس ہزار اور خرچہ 20ہزار ہے ۔انہوں نے کہاکہ کل پاکستان کے قومی اداروں پر الزامات لگائے گئے ان کو شرم آنی چاہیے ،یہ لوگ کس منہ سے فارن فنڈنگ کیس کی بات کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی کتاب پڑھیں تاکہ آپ کی آنکھیں کھلیں،اس میں لکھا ہے کہ فارن فنڈنگ کی ابتدا پی ایم ایل این نے کی ، مسلم لیگ(ن) نے اسامہ بن لادن سے فارن فنڈنگ لی اور بے نظیر بھٹو کیخلاف اس امداد کو استعمال کیا اور بی بی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی اس حوالے سے ویڈیو ز موجود ہیں جن میں وہ فارن فنڈنگ کے حوالے قوم کو بتا رہی ہیں۔یہ لوگ آج کس منہ سے فارن فنڈنگ کی بات کرتے ہیں ، یہ لوگ آج ہمیں بھارت کا طعنہ دیتے ہیں ، عمران خان نے توپوری دنیا کے سامنے بھارتی انتہا پسند حکومت کا چہرہ بے نقاب کیا اور پوری دنیا کو بتایا کہ مودی فاشسٹ ہیں اور انتہا پسند ہیں ۔عمران خان نے بتایا کہ کس طرح مودی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو کلبھوشن کو چھوٹا بھائی بنا کر بیٹھتے آج وہ لوگ ہمیں مودی کے طعنے دیتے ہیں ، جن لوگوں کے گھر مودی آتا تھا ،ساڑھیاں کے تحفے دیتے تھے وہ لوگ بھی ہمیں مودی کے طعنے دیتے ہیں ۔ان لوگوں کو اپنی ادائوں پر خود غور کرنا ہو گا اور ساتھ میں شرم بھی کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز اپنی رسیدیں جمع کرائیں ۔پہلے ان لوگوں کو 2013سے 2015 کا حساب دینا تھا اور اب انہیں 2018 تک کا حساب کتاب دینا پڑے گا ۔

تازہ ترین خبریں

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے  ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد