02:42 pm
شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری۔۔ آئندہ سات روز کا موسم کیسارہےگا

شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری۔۔ آئندہ سات روز کا موسم کیسارہےگا

02:42 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: آزاد کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر تیز بارش اور برفباری کا امکان۔ بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع۔ سندھ بشمول کراچی میں شدید سردی کا امکان۔ہوا کا ایک طاقتور کم دباؤ شمال مشرق کی جانب بڑھیگا، جس کے سبب کشمیر اور بالائی خیبر پختونخواہ میں بڑے پیمانے پر تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ بالائی پنجاب اور شمالی
خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان بھر میں انتہائی سرد ہواؤں کیساتھ ریت کا طوفان متوقع ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں معمول سے انتہائی کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔کشمیر میں مظفّرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں 3500 فٹ سے زائد بلندی پر برفباری جبکہ وادیوں میں 30 سے 50 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، جو کہ جمعہ کی دوپہر یا شام کو شروع ہوگی اور اتوار کی صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔ راولاکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں 60 ملی میٹر سے زائد بارش جبکہ برفباری کی سطح 5000 فٹ یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے انتہائی شمال کے علاقوں بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد میں جمعہ کی رات کو تیز ہواؤں کیساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ سنیچر کے روز بھی وقفے وقفے کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ میرپور، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاءالدّین، اٹک اور چکوال کے علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے متعدل بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور تھل بشمول خوشاب کے علاقوں میں چند اوقات بوندا باندی کا امکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ، چترال سے لے کر وادیِ سوات تک بڑے پیمانے پر یا کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی