03:23 pm
بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ

بھارت11پاکستانی ہندوئوں کےقتل بارے حقائق چھپا رہا ہے،وزیرخارجہ

03:23 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ، جعلی این جی اوز ، جعلی ویب سائٹس کے ذریعے وہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کررکھا ہے تاہم دنیا کے سامنے بھارت کا اصلی چہرہ وقت کے ساتھ بے نقاب ہورہاہے،بھارت میں 11پاکستانی ہندوئوں کا قتل افسوسناک ہے ،بھارت اس حوالے سے حقائق چھپا رہا ہے ،ہم متاثرہ خاندان کیساتھ کھڑے ہیں اور دنیا کے ہر فورم پر ہندو کمیونٹی کیساتھ ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وزیرستان سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی میرا فلسفہ ہے،وزیراعظم
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترجمان دفتر خارجہ اور رمیش کمار کے ہمراہ ہندوکمیونٹی کے دھرنے میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ آپ اور آپ کے جتنے ساتھی یہاں تشریف لائے ہیں بشمول متاثرہ فیملی ارکان کے ٗ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، وہ گیارہ اموات ہوئی ہیں وہ پاکستانی تھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اقلیت تھے تاہم ہماری کوششوں کے باوجود جس قسم کا تعاون ہمیں درکار تھا وہ بھارت سے نہیں ملا اور جو معلومات ہم بھارت سے مانگنا چاہتے ہیں وہ ہمیں تفصیل میں نہیں بتا رہے اور بھارت حقائق کو ظاہر نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اگر حقائق ظاہر ہوں تو وہ بے نقاب ہوجائے گا ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ قدرتی بات ہے جس کا دل دکھا ہوگا ان کے جذبات ایسے ہی ہوں گے جس کا یہ خاتون اظہار کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ظلم ہوا ہے اور ہم اس ظلم کا حساب چاہتے ہیں ،پاکستان کی حکومت ، دفتر خارجہ اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور ہم ہرفورم میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے ، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پاکستان میں اقلیتوں بالخصوص ہندو اقلیت کو ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ہم ہندو کمیونٹی سے اچھی طرح واقف ہیں اور ہم ہندو برادری کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرا فرض ہے کہ ہم ہندو کمیونٹی کی آواز اٹھائیں اور ہم دنیا کے ہر فورم پر بھارت میں اقلیتوں کیخلاف مظالم پر آواز بلند کریں گے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایک مندر کو گرائے جانے پر فوری نوٹس لیا اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے دوبارہ تعمیر کیا جائے گا اور پہلے سے زیادہ بہتر تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوکمیونٹی خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں ، حکومت آپ کو مکمل تحفظ کرے گی اور متاثرہ خاندان کیساتھ ہر فورم پر کھڑے ہو گی ۔ہمارا ہائی کمیشن تو تگ و دو کررہا ہے لیکن بھارت اس میں صحیح پکڑائی نہیں دے رہا وہ آئیں بائیں شائیں کررہا ہے ،ایسے لوگوں کو آگے کیا جارہا ہے جس سے اس کیس کا سارا حلیہ ہی بگاڑا جارہا ہے ۔یکے بعد دیگرے بھارتی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ایک حکومت نے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے اپنے چالیس سپاہی مروا دیئے اور پھر ان کی موت پر افسوس کی بجائے وہ خوشی کا اظہار کرتے رہے ۔ہم نے ڈوزیئر میں جو شواہد پیش کیے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ بھارت کس طرح دہشت گردی کی پشت پناہی کررہی ہے ۔جعلی این جی اوز ، جی ویب سائٹ کے ذریعے وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے ایک مہم شروع کررکھی ہے اور بھارت کا اصلی چہرہ وقت کے ساتھ بے نقاب ہورہاہے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل، پارلیمنٹس سمیت ہر فورم پر بھارت کے پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق حقائق اٹھائیں گے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی امور کے مشیر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کی ۔آپ نے ابھی دیکھا تھا کہ سپریم کورٹ نے مندر گرائے جانے پر کتنا مضبوط فیصلہ دیا ، پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جارہا ہے ۔وزیرخارجہ اور ترجمان دفتر خارجہ کا مشکور ہوں کہ وہ خود چل کر ہمارے پاس آئے اور ہمارے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ۔

تازہ ترین خبریں

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی