04:03 pm
فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر

فیصل واوڈا کی نااہلی۔ ۔۔ چیف الیکشن کمشنر نے بڑی کارروائی کا عندیہ دیدیا، کپتان کے اہم کھلاڑی کیلئے بری خبر

04:03 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا فیصل واوڈا نااہلی کیس میں کہنا ہے کوئی کتنا بڑا کیوں نہ ہو، میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔دوہری شہریت پر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوئی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اگر فیصل واوڈا بڑے آدمی ہیں تو اور ان سے نہیں پوچھا جا سکتا تو ریٹرننگ افسر سے تو پوچھیں، آر او بتائے کہ دوہری شہریت کے باوجود کاغذات نامزدگی کیوں 
منظور کیے؟چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کوئی کتنا بڑا ہو، الیکشن کمیشن پر اس کا اثر نہیں، کمیشن میرٹ پر فیصلہ کرے گا، کسی سے متاثر نہیں ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت دوہری شہریت والے خانے میں این/اے لکھا۔سکندر سلطان راجا نے استفسار کیا کہ کیا فیصل واوڈا کی دوہری شہریت نہیں تھی یا اس وقت نہیں تھی؟وکیل فیصلہ واوڈا، محمد بن محسن نے بتایا کہ فیصل واوڈا کی اس وقت دوہری شہریت نہیں تھی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے سوال کیا کہ کیا فیصل واوڈا نے پہلے دوہری شہریت رکھی ہوئی تھی؟ فیصل واوڈا نے کس تاریخ کو دوہری شہریت چھوڑی؟محمد بن محسن نے کہا کہ اس بات سے متعلق مجھے ہدایت لینا ہو گی جس پر ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تاخیری حربے ہوئے کہ اپ ہدایت لیکر بتائیں گے، آپ کوعلم نہیں تو یہاں کیوں آئے؟الطاف ابراہیم نے کہا کہ آپ لوگوں کے ایسے کاموں کی وجہ سے باتیں ہمیں سننا پڑتی ہیں۔وکیل محمد بن محسن نے کہا کہ فیصل واوڈا کے پاس دوہری شہریت تھی، اس پر کوئی تنازع نہیں ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے مانا ہے کہ فیصل واوڈا کی دوہری شہریت تھی، پوچھ کر بتائیں کہ فیصل واوڈا نے دوہری شہریت کب چھوڑی؟الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن کو جواب دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی