04:31 pm
طلباو طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔ ابن ایم ایس اور ایم فل کے بغیر ہی پی ایچ ڈی کی ہوسکے گی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پی ایچ ڈی کے لیے ایم ایس اور ایم فل کی شرط ختم کر دی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے پی ایچ ڈی کی پالیسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس سے پُرانے طلبا بھی مستفید ہوں گے۔
اس حوالے سے ایچ ای سی کے چیئرمین طارق بنوری نے کہا کہ پی ایچ ڈی میں ایم ایس،ایم فل کی شرط ختم کر دی گئی ہے، طلبا اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکتے ہیں۔طلبا کے لیے پریکٹیکل کے طور پر انٹرن شپ لازمی قرار دی گئی ہے، طلبا اپنے شہر میں رہ کر ان پیڈ انٹرنشپ کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈگری کی ویلیو بڑھنے کی فکر ہے، طلبا کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا لازمی ہوگا۔جبکہ جنرل ایجوکیشن لینا بھی لازمی ہو گا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس نوٹیفکیشن کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق بیک وقت پورے ملک کی جامعات میں کوالٹی پی ایچ ڈی کی پروڈکشن کے لیے ہوگا، نوٹیفیکیشن کے تحت جامعات میں پہلے سے انرولڈ پی ایچ ڈی کے طلبہ پر مکمل یا من و عن اطلاق نہیں ہوگا تاہم پالیسی کے کچھ جزوی حصوں سے پُرانے طلبا فائدہ لے سکتے ہیں۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن میں پالیسی کے annexure 1.8 کا حوالہ دیا گیا جس کے مطابق سیکشن 4.4 بی جو کہ تھیسز کی ایویلیو ایشن کے حوالے سے ہے اور پی ایچ ڈی تھیسز کی ایویلیو ایشن اب پاکستانی پروفیسر بھی کرسکتے ہیں اور اگر طالب علم اپنا ریسرچ پیپر ایکس کیٹگری کے جنرل میں شائع کروالیں تو اس کے پی ایچ ڈی تھیسز کو صرف ایک ہی پروفیسر کے پاس ایویلیو ایشن کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔ پالیسی کی اس شق سے پہلے سے انرولڈ پی ایچ ڈی طلبہ بھی اب فائدہ لے سکیں گے۔ مزید برآں شق 4.5 کے مطابق پی ایچ ڈی ڈگری کے حصول کے لیے ''y'' کیٹگری میں ایک ریسرچ پیپر شائع کروانا ضروری ہے اسی طرح 4.7 شق میں طلبا کو اپنی پی ایچ ڈی ڈگری کم سے کم تین اور زیادہ سے زیادہ 8 سال میں پوری کرنا ہوگی۔ اگر کوئی طالب علم کسی ناگزیر وجہ کی بنا پر اس عرصہ میں اپنی ریسرچ مکمل نہ کرسکے تو competent authority اسے مزید دو سال کی مہلت دے سکتی ہے نئی پالیسی کی ان تینوں شقوں سے پہلے سے انرولڈ طلبا بھی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 