10:33 pm
عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں کیوں دائر کیں؟۔ مریم اورنگزیب 

عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں کیوں دائر کیں؟۔ مریم اورنگزیب 

10:33 pm


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے فارن فنڈنگ کیس عوام کے سامنے اوپن کرنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ ثبوت کے طور پر پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کی کاپی جاری کردی عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کو کیمروں کے سامنے چلانے کے آپ کے جھوٹے دعوے کا تحریری ثبوت حاضر ہے، جواب دیں عمران صاحب اسلام آباد ہائیکورٹ میں آپ کا اپنا لکھا ہوا قوم کے سامنے لارہی ہوں، پڑھیں اور اپنے جھوٹ پر کچھ شرم کریںاسلام آباد ہائیکورٹ کی یہ دستاویز عمران صاحب آپ کے جھوٹے ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہےعمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمہ کیوں دائر کیا؟۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر سوالات کی
بوچھاڑ کردی اور کہا کہ  ایک کے بعد ایک پٹیشن کیوں کی؟عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو میڈیا کی کوریج پر پابندی کیوں لگائی؟عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو 23پکڑے جانے والے خفیہ اکاونٹس عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتے؟انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو مقدمے کی کارروائی خفیہ رکھنے کی درخواستیں کیوں دائر کیں؟؟عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس چھپانا نہیں چاہتے تو الیکشن کمشن کے 24 تحریری احکامات ماننے سے کیوں انکا ر کیا؟عمران صاحب کالی عینک پہن کرہر روز کالا جھوٹ بولتے ہیں، پہلے ایجنٹس اور اب بیرون ملک پاکستانیوں کے نام لیتے ہیں؟عمران صاحب اعلان نہ کریں، اپنی بات پر عمل کریں، کل فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ  عمران صاحب اعلان نہ کریں، عمل کریں اور 23 خفیہ اکاونٹس عوام کے سامنے لانے کا حکم صادر کریںعمران صاحب آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے، ہر روز اسے چھپانے کے لئے مزید جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب قول وفعل کے تضاد نے آپ کی صداقت اور امانت کی قلعی کھول دی ہےعمران صاحب آن کیمرہ اور بیان دیتے ہیں جبکہ پچھلے دروازے سے اور وارداتیں ڈالتے ہیں

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی