10:00 am
 اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

اپوزیشن بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ،جو پاک فوج پر یلغارکررہی ہے،فردوس

10:00 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن بھارت اور اسرائیل کی بجائے پاک فوج پر یلغارکررہی ہے ،جس سےیہ ثابت ہوتا ہے کہ اپوزیشن کے لوگ بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ ہیں،ایک شخص بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کی سالمیت اور افواج پاکستان پر حملے کرتا ہے وہ کیسے ملک و قوم کا خیر خواہ ہوسکتا ہے۔نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ہمیشہ سے قومی اداروں کیخلاف بیانیہ رہا ہے اور ان کا مقصد اداروں کو کمزور کیا جائے اورقومی اداروں کی قیادتپر حاوی ہو جائیں ۔



امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک
ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں سیاست اور جمہوریت کے نام پر چند شخصیات کو اتناطاقتوربنا دیا کہ انہوں نے قومی اداروں کو کمزور کردیااور اپنے تابع کردیا۔پوری دنیا کے اندر جہاں طاقتور سٹرکچر ہے وہاں شخصیات اداروں کے تابع ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں اس کے الٹ ہوا یہاں پر شخصیات طاقتور رہیں اور ادارے کمزور ہوتے گئے ۔ماضی میں یہ لوگ اداروں کو کمزور کرتے رہے اور اپنے مرضی کے فیصلے لیتے رہتے مگر یہ ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے ملک میں اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے اور وزیراعظم پاکستان نے اداروں کو بااختیار بنایااوران کو دبائو سے آزاد کیا ہے لیکن پی ڈی ایم اس وقت اس ضد پر ہے کہ جو ہم ڈکٹیٹ کریں وہی ادارے کریں،ایک شاہی خاندان اور زرداری خاندان اداروں کو استعمال کرتا رہا ۔تاہم اب ایک بدلہ ہوا پاکستان ہے جہاں ادارے آزاد اور فعال ہیں ،الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانے کا پی ڈی ایم کا خواب ملیہ میٹ ہو جائے گا کیونکہ ہم اپنے اداروں کیساتھ کھڑے ہیں اوران کو مزید طاقتور بنائیں گے ۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی آہوو بکا،سسکیاں اور درد سے بھرے بیانیہ ان کو سننے کیلئے ہمارے پاس ٹائم نہیں ہے لیکن یہ ضرور کرتے ہیں کہ عوام کے دکھوں کا مداوے کا سوچ رہے ہیں ۔جہاں تک عمران خان کا سوال ہے تو ان کو جب حقائق بتائے جاتے ہیں کہ اتنے لوگوں کو اپوزیشن دیہاڑی پر لائے ہیں اور ہم صرف وزیراعظم کو بتاتے ہیں کہ اپوزیشن اتنے پاپڑ بیل کر بھی خالی ہاتھ واپس لوٹی ہے ۔وزیراعظم کے پاس ان کے رونے دھونے اور شورشرابا سننے کا ٹائم نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو بیرون ممالک سے جو پیسے آتے رہیں اور یہ لوگ بے دریغ استعمال کرتے رہے ہیں وہ اپنی فنڈنگ چھپانے کیلئے الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنا چاہتے ہیں اورمیاں نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے فنڈ لیا اور بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے لئے ان فنڈز کو استعمال کیا یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے تاکہ وہ ان کے فارن فنڈنگ کیسز نہ کھولے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کبھی بھارت اور اسرائیل پر تنقید نہیں کرتی بلکہ صرف اور صرف پاک فوج اور قومی اداروں پر یلغار کرتی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ لوگ بھارتی و اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔ایک شخص جو بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملے کرتا ہے ،ہماری مسلح افواج پر حملے کرتا ہے وہ شخص کیسے ملک و قوم کا خیر خواہ ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی