01:12 pm
مالکن کے قتل میں ملوث اور گھروں میں وارداتیں کرنے والی ملزمہ ’’رانی ‘‘ پولیس اہلکاروں کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مالکن کے قتل میں ملوث اور شہر قائد میں مختلف گھروں میں وارداتیں کرنے والی ملزمہ ''رانی'' پولیس کو چکمہ دے کر پولیس موبائل سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس کی جانب سے گرفتار کی جانے والی شمیم رانی، زاہدہ عرف آسیہ اور ثمینہ کو ریمانڈ کے لیے سٹی کورٹ پیش کیا گیا تھا جس کے بعد تینوں خاتون ملزمہ کو کورونا ٹیسٹ کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں سے واپسی پر گھروں میں نشہ آور اشیاء پلا کر وارداتوں

میں ملوث شمیم عرف رانی پولیس موبائل سے فریسکو چوک کے مقام پر پولیس موبائل سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئی۔ پولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے والی ملزمہ پر الزام ہے کہ اس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر کی مالکن کو نشہ آور ادویات کے ذریعے قتل کیا تھا۔ ملزمہ آسیہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سچل کے علاقے میں نشہ آور اشیاء بریانی میں کھلا کر مالکن کو بے ہوش کرنے کے بعد گھر میں واردات کی تھی، نشہ آور اشیا کھانے والی خاتون چند روز بعد دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ آرام باغ تھانے میں سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ایس آئی او تھانہ سچل انسپکٹر شیر محمد سیال نے واقعہ کی ذمہ دار سب انسپکٹر سردار خان عمرانی، موبائل ڈرائیور علی اکبر اور لیڈی پولیس اہلکار مریم کے خلاف ملزمہ شمیم عرف رانی کو فرار کروانے اور غفلت برتنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا، تینوں پولیس اہلکاروں کوعہدے سے برطرف کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ایس آئی او سچل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 49/2021 تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا جب کہ سچل پولیس کی ملزمہ شمیم عرف رانی کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ