01:16 pm
وزیراعظم کاممنوعہ فنڈنگ کیس کے مقدمے کو ٹی وی پر چلانے کا چیلنج۔۔ن لیگ کا حیران کن رد عمل آ گیا

وزیراعظم کاممنوعہ فنڈنگ کیس کے مقدمے کو ٹی وی پر چلانے کا چیلنج۔۔ن لیگ کا حیران کن رد عمل آ گیا

01:16 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے مقدمے کو ٹی وی پر چلانے کے عمران خان کے چلینج کو مسترد کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا
کہ 6 سال سے خاموش عمران خان خود ہی آ کر جواب دے دیں۔ چھ ساڑھے چھ سال کے بعد یہ لوگ بالآخر بولے ہیں ، پہلے تو یہ لوگ بولتے بھی نہیں تھے۔ جب روز کرپشن کا کہتے تھے تو ہم روز انہیں کہتے تھے کہ آپ فارن فنڈنگ کیس میں کیوں تاخیر کر رہے ہیں، کیوں آپ الیکشن کمیشن سے مسلسل مزید وقت مانگ رہے ہیں۔ محمد زبیر نے کہا کہ بات یہ ہے کہ ان کا کیس الیکشن کمیشن میں ہے جو اکبر ایس بابر نے دائر کیا ہوا ہے۔ چھ سال تک انہوں نے ایک مؤقف اپنایا اور اب جا کر یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارے ایجنٹس کی ذمہ داری تھی۔ اُن ایجنٹس کو تعینات تو عمران خان نے کیا تھا جو اُس وقت پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ یہاں کیس مختلف ہے ، انہوں نے ہمیں قانون کا سہارا لینے نہیں دیا ، خود یہ لوگ قانون کا سہارا لے رہے ہیں۔ اسٹے بھی لے رہے ہیں۔ ان کو چاہئیے کہ اپنی پالیسی بھی بتائیں کہ کیوں آپ نے چھ سال تک اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز جنوبی وزیرستان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاپئیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائے۔ فارن فنڈنگ کیس میں پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر سماعت سننی چاہئیے ۔ چیلنج کرتا ہوں سیاسی فنڈ ریزنگ صرف پاکستان تحریک انصاف نے کی، اوور سیز پاکستانیوں کے بھیجے گئے ترسیلات زر سے ملک چلتا ہے۔ میں نے شوکت خانم کی فنڈنگ سمندرپارپاکستانیوں سے کی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو معلوم ہے اور مجھے بھی پتہ ہے فارن فنڈنگ کیا ہے۔کئی ملک ان جماعتوں کو پیسے دیتے رہتے ہیں ۔ان ممالک سے تعلقات کی وجہ سے میں بتا نہیں سکتا۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ