03:44 pm
این آر او لیگ روزانہ سڑکوں پر سرکس لگارہی ہے،مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سڑکوں پر سرکس لگارہی ہے،مراد سعید

03:44 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ،دشمن پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتا ہے مگر اپوزیشن کواپنی کرپشن چھپانے کی پڑی ہے ،این آر او لیگ روزانہ سڑکوں پر سرکس لگاتی ہے،اپوزیشن کوپاکستان اور عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیںوہ صرف این آر او چاہتے ہیں،ایسے لوگ محب وطن نہیں ہوسکتے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ زرداری کو یہودی لابی کی فنڈنگ سامنے آجائے گی جو امریکہ اور برطانیہ میں کمپنی بنائی گئیں وہ سامنے آجائیں گی ،



24گھنٹے میں عمران خان کی نااہلی ۔۔ ایسا دعویٰ جس نے تحریک انصاف کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کارکنوں کیلئے بڑی خبر
انہوں نے کہاکہ ان لوگوں کے کرت عوام کے سامنے ہیں ان لوگوں نے پارٹی کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے پھر اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی نے جو فارن کمپنیز سے الیکشن کمپین کے لئے پیسے لئے وہ سامنے آجائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ابھی تو مسلم لیگ(ن) کا ذکر نہیں کیا جس نے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے اور پیپلزپارٹی کی شہید رہنما بے نظیربھٹو کی حکومت گرانے کیلئے اس فنڈ کو استعمال کیا ۔انہوں نے کہاکہ جعلی اکائونٹس کے ذریعے فرزند زداری کی الیکشن مہم پر جو پیسہ لگایا گیا اس کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔ان کے سفر ی اخراجات ، کھانے پینے اور عیاشی کے سارے پیسے جعلی اکائونٹس سے استعمال کیے گئے ۔ان چیزوں کے خوف کی وجہ سے زرداری لیگ الیکشن کمیشن میں اپنا ریکارڈ جمع نہیں کرا رہے اور اپنے تمام اثاثے پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اصل بحث جو کہ اس سرکس میں جو روزانہ کی بنیاد پر تفریح مہیا کرتے ہیں ،اس وقت دنیا کے اندر جو رہا ہے اس پر بحث ہی نہیں ہورہی اور پاکستان کے مسائل پر بات نہیں ہورہی یہ لوگ صرف اپنی کرپشن چھپانے کے لئے شور مچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہبھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کررہاہے، بھارت پاکستان عدم استحکام سے دور کرنا چاہتا ہے،بھارت کس طرح پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کررہا ہے ، کس طرح وہ پاکستان میں دہشت گردی کروا ہے اس پر اپوزیشن بحث نہیں کررہی بلکہ اپوزیشن والوں کو اپنے مفادات کی فکر پڑی ہے،این آر او مانگنے والے سڑکوں پر نکل آئے ہوئے ہیں،ان لوگوں نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا ،یہ لوگ ملک کے لئے محب وطن نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نےاپوزیشن کی احتجاجی سیاست کومستردکردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کلبھوشن کو پکڑا اور عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کیا مگر اپوزیشن والوں نے کلبھوشن کا نام تک نہیں لیا،یہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات تک نہیں کرسکتے تھے ،ان لوگوں نے کشمیر پر آج تک کوئی ٹھوس موقف تک نہیں اپنایا مگر عمران خان کشمیر کے دنیا میں سفیر بنے اور اقوام متحدہ میں کشمیرکے مسئلے کو مضبوط اور مدلل انداز میں بیان کیا ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا ،دنیا نے ابھینندن کی شکل میں بھارت کا غرور خاک میں ملتے دیکھا اور عمران خان نے دنیا کو آئینہ دکھایا،ختم نبوت کا مسئلہ دنیا کے سامنے دو ٹوک انداز میں بیان کیا ۔

تازہ ترین خبریں

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

 شفاف ا نتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں بات چیت کاآغاز کریں۔ سراج الحق 

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافےکانوٹی فکیشن جاری

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حلقہ پی پی 38ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار کامیاب قرار

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

حالیہ بارشوں سےہونے والے نقصانا ت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی بیرون ملک سے منگوانےکی منظوری

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

پاک فوج نے پناہ لینے والے پانچ افغان فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 ضمنی انتخابات ۔۔۔ 110پولنگ اسٹیشنز کا غیر ختمی غیر سرکاری نتائج ۔۔۔ پی ٹی آئی کو برتری حاصل

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔۔ سعودی عرب کا کورونا سے متعلق نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

 40 لاکھ افراد کو غربت سے نکالنے کا کامیاب پاکستان منصوبہ لانچ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان 

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

عمران خان نے ہتک عزت کے دائر کیے گئے دعوے کا جواب جمع کرو ادیا

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

 پیپلزپارٹی کے جیالے ایل اے 16 پر اپنی فتح کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم رہیں ، شازیہ مری

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو برتری حاصل

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

پاکستان  پیپلز پارٹی نے  یوٹیلٹی سٹورز پر گھی چینی آٹا کی قیمتوں میں اضافے کومسترد کردیا 

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔  پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ

' پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ۔۔۔ پی ڈی ایم اے ، واساز، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے الرٹ