07:12 pm
فارن فنڈنگ کا معاملہ!حافظ حسین احمد نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کو فنڈ دینے والوں کے نام بتادئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کے حوالے سے تمام جماعتوں کے ساتھ انصاف کرے۔ وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے نہ صرف تحریک انصاف کے ساتھ انصاف کرے بلکہ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سمیت پی ڈی ایم میں
شامل دیگر جماعتوں کو بھی اہمیت دے کیوں کہ پی ڈی ایم اس لیے احتجاج کررہی ہے کہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے صرف تحریک انصاف کو کیوں اہمیت دی جارہی ہے ان کا نام کیوں شامل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھی سعودی عرب، اسامہ بن لادن، شیخ صواف اور مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے کرنل معمر قذافی اور عراق کے صدام حسین سے بھرپور امداد حاصل کی تھی اس لیے ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کے ساتھ انصاف کرے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے بارے تفصیلات الیکشن کمیشن حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو 6سال تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں لگادئیے پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کا معاملہ تو نامعلوم کتنا وقت لے گا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کو فارن فنڈنگ کیس میں پہلے ہی شامل کیا جاتا تو انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی ضرورت درپیش نہ ہوتی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ فارن فنڈنگ لیکس کا پورا پنڈورا باکس کھل گیا تو لوگ پانامہ لیکس کو بھول جائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو کوئٹہ میں جمعیت علما اسلام پاکستان کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ سمیت رجسٹریشن کے حوالے سے معاملات پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری 

بیٹی کی اسکول جانے کی ضد، باپ نے طیش میں آکر مبینہ طور پر بال کاٹ دیے

آرمی چیف کی مدت ملازمت: ن لیگ کے 2 بیانیے سامنے آگئے

 بلوچستان کےعلاقےمچھ میں سیکیورٹی فورسزکی چوکی پرحملہ، فائرنگ کےتبادلےمیں سپاہی عرفان شہید،2 جوان زخمی

پی آئی اے عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔۔مسافر کو 15 لاکھ روپے زائد مالیت کے 9 ہزار 200امریکی ڈالر کی رقم واپس کردی

تحریک انصاف کو کنٹونمنٹ انتخابات میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ شہباز شریف

جب آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئیں گے تو دنیا آپکو اسلام آباد کا مئیر ہی کہے گی

  گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب  کا نیا قانون

 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے۔عمران خان 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی