08:42 pm
براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

براڈ شیٹ اسکینڈل،عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد

08:42 pm

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے براڈ شیٹ انکوائری کے سربراہ عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کا سربراہ کیا ملک قیوم کو بنائیں؟۔کراچی کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پاس اب کہنے کے لیے کچھ نہیں بلکہ سیاست کرنے کے لیے ختم نبوت، کشمیر اور اسرائیل تین موضوع ہیں، حالانکہ عمران خان نے جتنا یواین میں کشمیر
کا کیس لڑا کسی اور نے نہیں لڑا، وزیراعظم نے مودی کو ہٹلر کے نام سے متعارف کرایا ہے، مجھ سے زیادہ اس ملک میں کشمیر ایشو کو کوئی نہیں سمجھتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا قائداعظم کے مزار پر خطاب کرنا قیامت کی نشانی ہے، گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے والے کیسے مزار قائد پر بو ل سکتے ہیں، تاریخ پڑھیں انہوں نے قیام پاکستان سے پہلے قائداعظم کو کیا کیا کہا تھا، آپ جو مرضی کر لیں آپ کا دور اقتدار نہیں آئے گا، مولانا سمجھ رہے ہیں (ن) لیگ کے ساتھ مل کر سیاسی کردار بن جائے گا، ان کی 5 یا 6 سیٹیں ہیں ان کا کوئی رول نہیں بنے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور پی ڈی ایم والے نہیں چاہتے ہم ترقی کریں، میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ لوگ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، استعفے دیئے گئے نہ ہی سینیٹ انتخابات سے باہرہورہے ہیں، سینیٹ اوپن بیلٹ کے ذریعے انتخابات کافیصلہ عدالت کرے گی، جو حشر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا ہوا وہی لانگ مارچ کا ہوگا۔وفاقی وزیر نے براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ عظمت سعید پر اپوزیشن کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کچھ کہنے سے پہلے پڑھ لیا کریں، شیخ عظمت سعید ایک بہت بڑا نام ہے، یہ ان پر بھی اعتراض کررہے ہیں، مجھے بتائیں کہ کیا شیخ عظمت کبھی نیب کے پراسیکیوٹر رہے ہیں؟، مریم کے لئے یہ خبر کافی ہے کہ شیخ عظمت نے والیم ٹین پڑھی ہوئی ہے، آئندہ دنوں میں براڈ شیٹ سے متعلق مزید انکشافات ہوں گے اور براڈ شیٹ پاکستان کا پاناما ٹو ثابت ہوگا، ان انکشافات میں (ن) لیگ کے مزید اثاثے سامنے آسکتے ہیں، براڈ شیٹ سے جو نکلے گا اپوزیشن کو لپیٹ میں لے گا، براڈ شیٹ کا سربراہ عظمت سعید کو نہ بنائیں تو کیا ملک قیوم کو بنائیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ریڈ الرٹ ہے، عالمی طاقتیں پاکستان اور سی پیک کو ڈسٹرب کرنا چاہتی ہیں، خفیہ ایجنسیوں نے بہت سے واقعات کو ہونے سے روکا، امن دشمن عناصر کی پوری کوشش ہے کراچی میں بدامنی پیداہو، سندھ حکومت سیف سٹی کیلئے رینجرز سے تعاون کرے۔

تازہ ترین خبریں

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

وفاقی حکومت کی ای سی ایل کمیٹی نے 24فرادکے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے جبکہ 12افرادکے نام شامل کرنے کی سفارش کردی

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی سے پی ٹی آئی امیدوار علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

حلقہ 6 سماہنی میں مسلم کانفرنس کا ایک اور تگڑا وار

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

سالانہ چھ لاکھ اورزائد کمانے والوں کو ٹیکس دینا ہوگا

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

وزیر اعظم نےغریب و متوسط طبقہ کوریلیف دےکرایک تاریخی بجٹ پیش کیا۔شیخ رشید احمد 

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بعض علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

اسلامی یونیورسٹی شرمناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف جامعہ کی مدعیت میں فی الفور مقدمہ درج کیا جائے۔محمد اسامہ امیر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاجرمنی کادورہ،

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

 دن میں ایوان میں زکوٹا جن کا ذکر ہو رہا تھا مجھے حیرت ہوئی کہ بل بتوڑی زکوٹا جن کا ذکر کر رہی تھی ۔عامر لیاقت حسین 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز ڈیال نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو عمران خان خود دے دیں۔ بلاول بھٹو 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

آصف زرداری آئیں  پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں۔عثمان ڈار 

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

نان اکیڈیمک ایمپلائیز فورم انٹرنیشل اسلامک یونیورسٹی نے جامعہ میں وقوع پذیر جنسی زیادتی سکینڈل پر ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی میں کئی کمپنیوں نے کل سے پٹرول بند کرنے کا اعلان کردیا