09:37 pm
منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانامہنگا پڑ گیا ، ریسٹورنٹ کے باہر ایسا  کام کرنے کا اعلان کہ مالک خواتین کو سمجھ نہ آئے گی ہوا کیا ہے

منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانامہنگا پڑ گیا ، ریسٹورنٹ کے باہر ایسا  کام کرنے کا اعلان کہ مالک خواتین کو سمجھ نہ آئے گی ہوا کیا ہے

09:37 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک )گزشتہ روز اسلام آباد کے معروف نجی ریسٹورنٹ کی مالکن خواتین نے اپنے منیجر اویس کی انگریزی درست نہ بولنے کی مذاق اڑاتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس نے ہنگامہ کھڑا کر دیاہے ۔وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ویڈیو اپنے رد عمل کا دبے لفظوں میں اظہار کیا جبکہ شوبز ستارے بھی اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور کھری کھری سنا رہے ہیں لیکن اب ایک دلچسپ ترین صورتحال سامنے آ رہی ہے جس میں

” ایم جی زیڈ ایکس “ کی قیمت کیا ہو گی ؟ کمپنی نے اتنی کم قیمت رکھنے کا اعلان کر دیا کہ لوگ خریدنے کیلئے لپک پڑیں گے
ایک فیس بک پیج کی جانب سے ریسٹورنٹ کے سامنے اردو ’ مشاعرے‘ کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیاہے ۔فیس بک پیج ” لیمو سوڈا شو “ کے نام سے چل رہاہے جس میں کچھ نوجوان اپنی اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جنہیں صارفین میں بہت جلد ہی مقبولیت حاصل ہونے لگی ہے ، ’ لیمو سوڈا شو ‘ کے پیج منیجرز کی جانب سے ریسٹورنٹ منیجر کا مذاق اڑائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مہم شروع کی گئی اور ریسٹورنٹ کے
سامنے ” اردو مشاعرہ “ کروانے کا اعلان کر دیا گیا ۔کنولی ریسٹورنٹ کی مالکان عظمیٰ چوہدری اور دیا حیدر کو اپنی یہ حرکت بہت مہنگی پڑ گئی ہے اور اب انہیں اپنے ” ہائی فائے “ ریسٹورنٹ کے سامنے مشاعرہ برداشت کرنا پڑے گا جس میں سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی دیکھ کر لگتاہے کہ لوگوں کا بڑا مجمع وہاں اکھٹا ہونے جارہاہے ۔لیمو سوڈا شو کی جانب سے سوشل میڈیا پر شروع کی جانے والی مہم میں بتایا گیاہے کہ یہ مشاعرہ کل شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا جو کہ 9:30 تک جاری رہے گا ، جو اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی دلچسپی کا اظہار کریں ۔ اس مہم میں اب تک سات ہزار سے زائد لوگوں نے اپنی دلچسپی ظاہر کر دی ہے
، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ کل شام کو کنولی ریسٹورنٹ کو بڑے ایونٹ کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر ” بائیکاٹ کنولی “ کا ٹرینڈ بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے ۔لیمو سوڈا شو کی جانب سے ایونٹ میں شرکت کیلئے کچھ ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں جن میں شرکاءسے گزارش کی گئی ہے کہ تمام شاعروں کا اردو یا پنجاب ہونا ضروری ہے ، جو شاعر کامیابی حاصل کرے گا اس برگر کھلایا جائے گا ،ریسٹورنٹ کے مالکان کے خلاف کوئی نعرے نہیں لگائے جائیں گے ، بیکن ہاؤس کے طلبہ کیلئے مفت شرکت کی دعوت ہے ، احمد فراز کے شعر کہنے کی اجازت نہیں ہو گی ، تمام امیدوار ” رین “ اور
” مارٹن “ کی انگلش گرامر کی کتابیں اچھی طرح پڑھ کر آئیں کیونکہ سرپرائز انگریز سوال وجوابات بھی ہو سکتے ہیں ، شراب نوش، منشیات اور جے ایف تھنڈر نسوار لانے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبریں

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

سموگ سے چھُٹکارا، محکمہ موسمیات نے کون کونسے شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

این اے 133ضمنی الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی کو بڑی حمایت مل گئی ، ن لیگ کا جیتنا مشکل

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

پیٹرول 175روپے فی لیٹر۔۔؟؟ مشیرِ خزانہ نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرادیں

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یہ ہوئی نا بات۔۔پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ 5Gمتعارف کروانے کا اعلان،انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

چوہدری سرور اگلا الیکشن تحریک انصاف نہیں بلکہ کونسی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

سیالکوٹ کے گھناؤنے واقعے کی تحقیقات کی نگرانی خود کروں گا،عمران خان

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

خاموشی سے چلے جاؤ ورنہ نقصان اٹھاؤ گے،پڑوسی ملک نے امریکہ کووارننگ جاری کردی

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی  سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

آج کی بڑی بریکنگ نیوز حکومتی صفوں میں ہلچل ، سپیکر سندھ اسمبلی سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا