08:36 pm
نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم  کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔  کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ نا کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم تعلیم کے موقع پر کیا جو ہر سال 24 جنوری کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ مذہبی تعلیمات کی رو سے تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر لازم  ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں یکساں تعلیمی نظام کے نفاذ کے لیے
اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں غریب طلباء وطالبات کو وظائف دے رہی ہے اور فیسوں کی مد میں معاونت فراہم کر رہی ہے جس کی بدولت غریب طلباء کو یونیورسٹیوں میں داخلوں کے حصول میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم سے  قوموں کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے اور انہیں پستیوں سے بلندیوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کردار معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب حصول علم پر بہت زور دیتا ہے اور اساتذہ نوجوان نسل کو علم کی دولت سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کو ان کا جائز مقام دیے بغیر تعلیم کا حصول نا ممکن ہے۔انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مربوط جامع پالیسی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تازہ ترین خبریں

جب آپ چور دروازے سے اقتدار میں آئیں گے تو دنیا آپکو اسلام آباد کا مئیر ہی کہے گی

  گداگری میں ملوث پائے گئے غیرملکی بے دخل اور بلیک لسٹ کیے جائیں گے ، سعودی عرب  کا نیا قانون

 کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ کا سی پیک میں آنا گیم چینجر ہے۔عمران خان 

 جب لاہور ۔ اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہو رہا تھا، عین اسی وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جا رہے تھے۔فواد چوہدری 

موجودہ حکومت نے لاکھوں  افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف

ہمارے ہمسایہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، یہ اللہ نے بتایا ہے کہ جو پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے وہ رسوا ہوتا ہے۔طاہر اشرفی 

 آصف زرداری کی کردار کشی کی مہم چلانے والے شرم سار ہوتے رہیں گے۔فیصل کریم کنڈی

کامران خان نے پاک چین دوستی پر سوال اٹھا دیا!  پاکستانی اینکر کے سوال پر چین بھی میدان میں آگیا، بڑا رد عمل دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کسی مہم کاحصہ نہیں بنیں گے ،راناتنویرحسین

 وزیراعظم عمران خان(آج)  کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بل پر  حتمی رائے نہیں دی تھی،ن لیگی رہنما جاوید لطیف نے  نیاپنڈوراباکس کھول دیا

انطلبہ کو کالجز اور یونیورسٹیز میں داخلہ نہیں ملےگا۔۔ وزیرتعلیم نے بچوں اور والدین پر بجلیاں گرادیں

وزیرمملکت زرتاج گل سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

 سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے