01:29 pm
 تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،وزیرخارجہ

تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،وزیرخارجہ

01:29 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں جتنے طاقتور کرپٹ لوگ ہیں ان پر پہلے کوئی ہاتھ تک نہیں ڈالتا تھا،یہ واحد حکومت ہے جس نےقومی لیٹروں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے،اپوزیشن ہم سےحساب مانگتی ہے،ہم حساب دیں گے،موجودہ حکومت سابق حکومت کابویاکاٹ رہی ہے،ماضی کی حکومتوں نےمہنگےگیس کےمعاہدےکیے،ماضی کی حکومت گیس کی قیمت میں اضافےکی ذمہ دارہے،آٹا،چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئےحکومتی اقدامات کیے جارہے ہیں،




جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل
عمران خان کوپاکستان کےعوام نےمنتخب کیا،پی ٹی آئی عدم اعتمادکی تحریک کوشکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے،پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی،پی ڈی ایم جماعتوں میں اتحاددکھائی نہیں دیتا،جلدبکھرجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس سے وہ اسرائیل کے معاملے پر قوم کو گمراہ کررہے ہیں اورقوم کو مایوس کررہے ہیں اسی طرح وہ کشمیر پر قوم کو مایوس کررہے ہیں اور کشمیریوں کے دل میں پاکستان کے لئے نفرت پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر ہماری بڑی واضح پالیسی ہے اور میری پی ڈی ایم کے ذمہ دار لوگوں سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اپنی ذاتی سیاست کے لئے کشمیر کاز کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں جتنے طاقتور کرپٹ لوگ ہیں ان پر پہلے کوئی ہاتھ تک نہیں ڈالتا تھا اور عمران خان وہ پہلے وزیراعظم ہیں اور پی ٹی آئی وہ واحد حکومت جس نے ان قومی لٹیروں پر ہاتھ ڈالا اور گھٹنے ٹیکنے کو تیار نہیں اور ان کا مقابلہ کررہی ہے اور احتساب کا عمل مکمل ہو گا اور جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ جو ہم سے حساب مانگتے ہیں ہم ضرور حساب دینگے ۔براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لئے عظمت سعید باعزت جج ہیں اور ان کی تعیناتی بہترین عمل ہے ،انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ (ن) کرپٹ نہیں ہے اور اسے براڈشیٹ سے کوئی خطرہ نہیں ہے تووہ جسٹس عظمت سعید کی تعینات پر اعتراض کیوں کررہی ہے ؟براڈ شیٹ کا معاہدہ کس نے کیا اس میں پی ٹی آئی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،اگربراڈشیٹ معاملے پر اپوزیشن کا دامن صاف ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے۔یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سلیکٹڈ کہنا بند کیا جائے وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور اب تو تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیاہے۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی