06:09 pm
سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیپالی کوہ پیماؤں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی جس میں کوہ پیمائی اور ٹور ازم انڈسٹری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت نے بھی شرکت کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لائیں گے، سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے، سیاحت پر مبنی جامع روڈ میپ آئندہ ماہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔زلفی بخاری نے غیرملکی کوہ پیماؤں کو کے ٹو سر کرنے
 پر خصوصی مبارک باد دی اور کوہ پیمائی اور سیاحتی شعبے کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی لیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولتیں لے کر آئیں گے، پاکستان آنے والے کوہ پیماؤں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔اس موقع پر  نیپالی کوہ پیما نرمل پورجار نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، کے ٹو سر کرنے کے بعد پاکستانی لوگوں کا استقبال یادگار رہے گا، زلفی بخاری سے کوہ پیمائی شعبے میں مفید بات چیت ہوئی۔نیپالی کوہ پیمانے کہا کہ پاکستان دنیا میں ٹور ازم حب بن سکتا ہے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان مہمان نواز اور محبت بانٹنے والا ملک ہے، ہر سال کوہ پیمائی کے لیے پاکستان آتے رہیں گے

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے،عثمان بزدار

’’غنڈہ گردی و کرپشن بے تاج بادشاہ بھٹکتا پھررہا ہے‘‘

’’جب ٹوئٹ کرتا ہوں توباجی مریم کا پیڈگالی گلوچ بریگیڈ گالیاں دینا شروع ہوجاتا  ہے‘‘شہباز گل

اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کا قاتل گرفتار

کراچی گولیوں کی ترتڑاہٹ سے گونج اٹھا،9افراد زخمی

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج