10:39 am
پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

10:39 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم نکات میں شامل ہیں، بلاول بھٹوزرداری کا بیان کوئی نئی بات نہیں ،پی ڈی ایم عدم اعتماد،احتجاج،لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشنز استعمال کرے گی ، لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآگیا،پی ڈی ایم نے ان کی کرسیاں ہلا دی ہیں تب ہی انہیں پارلیمنٹ کی فکر ستانے لگی ہے ۔نجی ٹی وی سے صبح کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ نیب اور حکومت کے درمیان گٹھ جوڑ ہے ،




استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ
حکومت نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہی ہے اور احتساب کے نام پر انتقام لیا جارہا ہے جہاں تک بلاول بھٹو کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانے کا بیان ہے تو یہ کوئی بات نہیں ہے ،تحریک عدم اعتماد بھی ایک آپشن ہے جبکہ دیگر پی ڈی ایم آپشنز میں لانگ مارچ اور استعفے بھی شامل ہیں اسی طرح احتجاج اور ریلیوں کے پروگرام بھی شامل ہیں ،پی ڈی ایم کے نکات میں تحریک عدم اعتماد سمیت کئی دیگر آپشنز بھی شامل ہیں جن کو حکومت کیخلاف استعمال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی ایکسپوز ہو چکی ہے اور فارن فنڈنگ کیس بھی دوبارہ لگ چکا ہے جس میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اور بھارت لابی کرنیوالی فرموں سے پیسے لئے تھے ،یہ کیس بھی ایک آپشن ہے اور ہم اس ناجائز حکومت کو گرانے کے لئے تحریک عدم اعتماد سے لے کر ہر قانونی و آئین کام کریں گے جس کے ذریعے اس حکومت سے عوام کونجات دلائی جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ اب ان حکمرانوں کو پارلیمنٹ یاد آگیا ہے ڈھائی سالوں میں کتنی مرتبہ عمران خان پارلیمنٹ گئے ہیں ؟ اور ڈھائی سال میں اپوزیشن تو پارلیمنٹ آتی رہی مگر یہ لوگ نہیں آتے تھے ۔اب ان کوپارلیمنٹ اورجمہوری عمل کی یاد کیوں آرہی ہے ؟ان کو یاد ہوگا کہ ان لوگوں نے پانامہ ایشو پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے اور اسے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے حل کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ان حکمرانوں کی نظر میں پارلیمنٹ کی کوئی عزت نہیں کیونکہ یہ ماضی میں جعلی پارلیمنٹ کہتے رہتے اور پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے اب ان کو پارلیمنٹ کی فکر اس لئے ہے کہ پی ڈی ایم کا احتجاج زور پکڑ رہا ہے اور ان کی کرسیاں ہلتی نظر آرہی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

(یا یہ کتاب گھر میں رکھو یا میں اس گھر میں رہوں گی )

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

مریم نواز نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔۔ ن لیگی کارکنوں کیلئے بڑی خبر

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

(عورت کو طلاق کا حق کیوں نہیں ؟)

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

3 اہم حکومتی شخصیات کا لندن میں نوازشریف سے رابطہ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

باعزت بری !ن لیگ میں جشن کا سماں ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

یہ دن بھی دیکھنے تھے۔۔طیارے کا ٹائر پنکچرہوگیا،مسافروں کودھکا لگانا پڑا

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ایران اور افغانستان کے بارڈر پر شدید لڑائی۔۔ اب تک کتنے ایرانی فوجی مارے گئے۔۔ انتہائی ا فسوسناک خبر

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

ڈالر سے متعلق پیشگوئی سچ ہوگئی۔۔امریکی کرنسی میں قیمت بے پناہ اضافہ ۔۔ قیمت سن کر خریداروں کے ہوش اڑ گئے

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

بھارت سے پاکستان میں داخلے کی کوشش۔۔ پاک رینجرز نے بھارتی سامبر کو پکڑ لیا

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

دنیا کا خاتمہ قریب۔۔ سائنسدانوں نے بھی تصدیق کردی ۔۔ کب تک بنی نوع انسان ختم ہوجائےگا۔۔

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

وہ ملک جس کے راستے سے بھارتی چینی پاکستان میں لائی جا رہی ہے ، حیران کن انکشاف کر دیا گیا

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پورا خاندان جان بحق۔۔ ٹریفک حادثے نے متعدد جانیں لے لیں ،لاہور سے انتہائی افسوسناک خبر

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیرلائن کو حادثہ