11:58 am
اسلام آباد ہائیکورٹ :حکومت نے سوشل میڈیا قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)اسلام آبادہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز سے متعلق کیس کی سماعت ، حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنےکے قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی،کیس کی مزید سماعت 26فروری تک ملتوی کردی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 19 اور 19 اے بنیادی حقوق سے متعلق ہے، لگتا ہے کہ سوشل میڈیا رولز بناتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔
 
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پٹشنرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نظر ثانی کریں گے، مکمل پابندی یا کسی پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچھ مہلت دی جائے، پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر رولز میں نظرثانی کریں گے۔عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا بہت مثبت ردعمل ہے،مشاورت ضروری ہے اور یہ بہت مناسب بات ہے، اگر یہ سوشل میڈیا رولز میں نظرثانی کرنے کو تیار ہیں تو اپنی تجاویز انہیں پیش کریں، ہمیں ان پر مکمل اعتماد کرنا چاہئے اور اچھی بات کی توقع کرنی چاہئے، عدالت نے اس کیس میں عدالتی معاون بھی مقرر کیے تھے، پاکستان بار کونسل اور پاکستان فیڈریل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) اس معاملے میں اہم اسٹیک ہولڈر ہیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نےاٹارنی جنرل کو قواعد پر نظرثانی کیلئے وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  