02:36 pm
فارن فنڈنگ:اپوزیشن خود پھنس گئی،بھاگنے نہیں دینگے،وزیراعظم

فارن فنڈنگ:اپوزیشن خود پھنس گئی،بھاگنے نہیں دینگے،وزیراعظم

02:36 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے خود پھنس چکے ہیں، اب بھاگنے نہیں دینگے،الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا ،جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ، اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ شورشرابے کے ذریعے حقائق عوام سے چھپا لے گی ،شفاف تحقیقات کے ذریعے براڈ شیٹ سے فائدہ اٹھانے والے تمام افراد کو بے نقاب کیا جائیگا ، زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کی ن لیگ سرپرستی حاصل رہی ،سرکاری زمینوں پر قابض لوگوں کو اکھاڑ پھینکا جائے ۔


وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کا نوٹس
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی وزرا اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا ،جس میں پارٹی ترجمانوں کیساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو اجلاس میں براڈ شیٹ، فارن فنڈنگ کیس ، قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈائون پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ زمینوں پر قبضہ کرنیوالوں کی ن لیگ سرپرستی حاصل رہی ہے ،سیاسی سرپرستی کے بغیر قبضہ ممکن نہیں ہے ۔سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑانے کے عمل کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جارہا ہے جو افسوسناک بات ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری زمینوں سے قبضہ مافیا کو اکھاڑ پھینکا جائے اور قومی زمین واہ گزارکرائی جائے ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور حکومتی ترجمان سرکاری زمینوں پر مافیا کے قبضے بارے تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں ۔انہوں نے وفاقی وزرا اور ترجمانوں سے کہا کہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے، اپوزیشن کو غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے بھرپور جواب دیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے خود پھنس چکے ہیں الیکشن کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرانا چاہتے ہیں اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ شورشرابے کے ذریعے حقائق عوام سے چھپا لے گی ۔براڈشیٹ سے فائدہ اٹھانے والے تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سفارتی عملے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ 20روز میں ایکشن پلان مکمل کرے ۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک سفارتی عملے،مشن کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےعملی اقدامات کاآغازہوگیا ہے اور سفارتی عملےکی پرفارمنس پرمبنی ریٹنگ طےہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ رپورٹ ہر 4 ماہ بعد وزیراعظم کوپیش کرے گی اور بہترکارکردگی نہ دکھانےوالےسفارتی عملےکوپاکستان واپس بلالیاجائےگا۔

دریں اثنااقوام متحدہ کے زیراہتمام تجارت و ترقی سے متعلق کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہماری پالیسی دنیا میں سراہی گئی ،کورونا  کے باعث  ہر شعبہ  زندگی متاثر ہوئی،دنیا کو اس وقت   غیرمعمولی   معاشی بحران کا سامنا ہے،کورونا  کے باعث  ہر شعبہ  زندگی متاثر ہوا ،کورونا کی وجہ سے  لوگ بھوک  کا شکار ہوگئے اورکورونا صورتحال میں کروڑوں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین  کی دستیابی میں وقت درکار ہے ، تاہم ترقی پذیر ممالک  کو بلاتفریق ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ترقی یافتہ ممالک   ترقی پذیر ممالک  کو کورونا سے بچاوَ کی ویکسین فراہم کریں اورکورونا  وبا کے تدارک کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے، 5ارب ڈالر  کے امدادی فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے ،کورونا سے بچاوَ  کی ہماری  حکمت عملی خوش قسمتی سے موثر ثابت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران ہمیں لوگوں کو بھوک و افلاس سے بچانا ہوگاانہوں نے کہاکہ کورونا بلاتفریق امیر اور غریب ممالک کو متاثر کررہا ہےایسے میں وبا کے دوران قرضوں کی واپسی کا عمل معطل کیا جائے ۔
 

تازہ ترین خبریں

ہاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری

ہاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری

موبائل صارفین کیلئے بُری خبر،کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

موبائل صارفین کیلئے بُری خبر،کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں، لیک آڈیو پر ن لیگی رہنما کا ردِ عمل بھی آگیا

ہینڈ سم عمران خان، آصف زرداری سے ملک ریاض کے ذریعے معافیاں مانگ رہے ہیں، لیک آڈیو پر ن لیگی رہنما کا ردِ عمل بھی آگیا

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی