05:29 pm
حکمران ملکی اداروں کو گروی رکھ کر پوری قوم کو اغیار کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں۔میاں محمد اسلم

حکمران ملکی اداروں کو گروی رکھ کر پوری قوم کو اغیار کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں۔میاں محمد اسلم

05:29 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایف نائن پارک اسلام آباد کو گروی رکھ کر قرض لینے کا فیصلے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے اسے ملک دشمنی کی بد ترین مثال قرار دیا ہے ، انھوں نے کہا حکو مت اپنے اللوں تللوں کو کم کر نے اورسابقہ اور مو جو دہ کر پٹ عناصر سے کرپشن کے ذریعے لوٹی رقم واپس لینے کی بجا ئے حکمران ملکی اداروں کو گروی رکھ کر پوری قوم کو اغیار کی غلامی میں دینا چاہتے ہیں ، حکوزیر اعظم عمران خان بھی سابقہ حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،حکومت اداروں کی نج کاری کے ذریعے کس مافیا کو نوازنا چاہتی ہے؟
ان خیالات کا اظہار انھوں نے این اے 54سے ملاقات کے لیے آنے والے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔    میاں محمد اسلم نے کہا گذشتہ سال جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو گروی رکھ کر500ارب روپے قرض لیا جاچکا ہے،مئی 2020 میں سرکاری بجلی کی کمپنیوں کو گروی رکھ 200ارب روپے قرض لیا گیا، ایف نائن پارک کے بعد لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور اسلام آباد ہائی وے کو گروی رکھ کر قرض لیا جائے گا، میاں محمد اسلم نے کہا750ایکڑ پرمشتمل سب سے بڑے پارک کے عوضہ سکوک بانڈ جاری کر نے سے ملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی ،معیشت کی بہتری کے لیے دیانتدار قیادت اور کر پشن سے پاک گورننس کا ہو نا ضروری ہے ،انھوں نے کہا ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے لاکھوں افراد بے روزگار کردیے گئے، وزیراعظم نے مسائل ھل کر نے کی بجائے چار گنا کر دیے ، دنیا میںسبز پاسپورٹ کو عزت دلوانے کا دعویٰ کرنے والے اس بات کا جواب دیں کہ اقوام متحدہ نے اپنے سٹاف کو پاکستان کی ایئر لائن پر سفر کرنے سے کیوں روکا ؟

تازہ ترین خبریں

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

آصف علی زرداری سے مصالحت کروادیں، لیک آڈیو کال کی حقیقت کیا نکلی؟ تہلکہ خیز خبر

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی انتشار، فتنے کا خطرہ ہے، مریم نواز

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

اگر تم نے 6 روز بعد نکلنے کی کوشش کی تو۔۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کووارننگ دیدی

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان