10:12 am
 پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

10:12 am

لاہور(روزنامہ اوصاف) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کیے، پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی، صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں،پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے جنت بن چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنیوالے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ملاقات میں انہوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری پر گہرے دلچسپی کا اظہار کیا۔



آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش
اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ایک چھت تلے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، تعمیراتی شعبے کیلئے متعدد مراعات دی گئی اور سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ کابینہ نے لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دے دی، اتھارٹی والٹن ائیر پورٹ اور گرد و نواح میں بزنس سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گی، اتھارٹی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں فراہم کرے گی، پنجاب میں سرمایہ کاری سے متعلق کوئی فائل کسی بھی جگہ نہیں رکتی، صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلقہ تمام امور کا خود جائزہ لیتا ہوں۔وفد کی قیادت تنویر حسین اعوان نے کی۔ سلمان ناصر عبداللہ، شہباز خان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجو تھے۔ وفد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں، ہم سرمایہ کاری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا