01:25 pm
براڈ شیٹ :وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

براڈ شیٹ :وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی

01:25 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے ایف نائن پارک کے عوض قرضے لینے سے متعلق وزارت خزانہ کی سمری مسترد کردی اور کہا ہے کہ قومی املاک کو گروی رکھ کرقرضے نہیں لیے جائیں گے اور کوئی بھی سرکاری املاک گروی نہیں رکھی جائے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم کو ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے ، ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اوروفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی،



فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

 
نجی ٹی وی  کے مطابق  انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔ذرائع کے مطابق کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاًبندکردیاگیاتھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمدشیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔کابینہ کو کفایت شعاری،ری اسٹرکچرنگ ٹاسک فورس کے چیئرمین جبکہ نیشنل ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ فنڈاورفیوچرایڈمنسٹریشن فنڈ پربریفنگ دی گئی۔کابینہ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ احکامات کے تحت کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ زیرغور آیا۔وفاقی کابینہ کو ماحولیاتی آلودگی،انٹرنیشنل نیٹ ورک میں شمولیت پربریفنگ دی گئی جبکہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن لازمی سروس ایکٹ کی توسیع ، نادراکے مالی سال2020 کے مالیاتی اکاؤنٹس آڈٹ اور نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں الاٹمنٹ پالیسی کےایم اویوکی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ میں لاہورمیں وزارت مذہبی امور کے پلاٹ کی فروخت کیلئے این اوسی کی منظوری دی گئی جبکہ ادارہ جاتی اصلاحات، انرجی کمیٹیوں کے 18جنوری کے فیصلوں اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے20جنوری کےفیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے ایف نائن پارک کو گروی رکھ کرقرضے لینے کی تجویز دی گئی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک گروی نہیں رکھ سکتے اور قومی املاک کے عوض کسی قسم کا قرضہ نہیں لیا جائے گا ۔وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو مسترد کردیا ۔وزیراعظم  نے کہاکہ کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا ،کرپشن کرنیوالوں کو بے نقاب کیا جائے گا ،براڈ شیٹ کے معاملے پر کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، یہ معاملہ انتہائی حساس اور اہم ہے ،اس کی مکمل انکوائری ہو گی ۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان