02:45 pm
یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

02:45 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بنیادی حق کیلئے آواز اٹھانا ہے جو غاصب بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کئے جانے کے باوجود گزشتہ 73 برس سے دبا رکھا ہے۔
 
ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی. اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیرکی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی.جس کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کشمیر ڈے کو خصوصی تقریبات اہتمام کریں۔

تازہ ترین خبریں

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

بلاول تین صوبوں میں ’’تبدیلی‘‘ کیلئے سرگرم،سپیکر قومی اسمبلی بھی نشانے پر

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

بلوچستان: مختلف واقعات میں 9افراد جاں بحق،13 زخمی

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثہ: 15 ٹرینیں تاخیر کا شکار

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

کراچی کرپشن کیس: سابق فرانسیسی وزیردفاع کو قید اور جرمانہ

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی پیشکش

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

برطانوی جہاز میں تیرتے بحری جہاز کو دیکھ کر ہر کوئی حیران

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

شہبا ز گل نے جوتے کے واقعے کی ذمہ داری مسلم لیگ (ن) پر ڈال دی

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف کےارکان اسمبلی اب منظر عام پر آگئے

 پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

پی ڈی ایم پنجاب میں تبدیلی لانےکےلئے متحرک ہو گئی

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

مریم اورنگزیب پر حملے سے ہر ماں بیٹی کا سرشرم سے جھک گیا،مریم نواز

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال