12:26 pm
 پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ،شیخ رشید

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ، لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرے ہم ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آنے والے دنوں میں براڈ شیٹ ملک کا اہم کیس بنے گا اور یہ پاکستان کے لئے دوسرا پاناما کیس بننے جا رہا ہے، تحقیقات میں ہرچیز واضح ہو گی، تب ہی کوئی فیصلہ ہو گا کہ اسے عدالت میں لایا جائے یا نہیں،
 
براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید نے پاناما تحقیقاتی کمیشن کی والیم 10 پڑھی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کے ناراض رکنِ پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ پرویزالہیٰ سے ایک ہی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے، پرویز الہی حکومت کے ساتھ ہی رہیں گے لیکن اس طرح کے جوڈو کراٹے لگے رہتے ہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عوامی مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی معاشی حالت بہتر ہوئی ہے اور مہنگائی میں کمی آئی ہے، اپوزیشن کو حق حاصل ہے کہ جب چاہے اسلام آباد آئیں ، ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، اسی کا نام جمہوریت ہے۔گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بنیادی ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ہے، ان کی کوئی واضح حکمت عملی نہیں، خود مولانا فضل الرحمان ہی کی جماعت کے 2 امیدوار قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، وہ مارچ میں سینیٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لے رہی ہے، آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں انہیں لانگ مارچ کرنا ہے جو وہ کل کے بجائے آج کرلیں، الیکشن کمیشن کے سامنے ان کا احتجاج بھی ایک عام سا احتجاج تھا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کئی معاملات میں ایکسپوز ہوا ہے، وہاں جو حالات آج پیدا ہوئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئے، بھارت کے سیکولرازم کی حقیقت کھل گئی ہے اور ہندوازم کھل کر سامنے آگیا ہے، وہاں کے مسلمان، سکھ،اور عیسائی خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

اگرآپ گرمیوں میں بجلی کے بھاری بل سے  پریشان ہیں توبل کم کرنے کاآسان طریقہ جان لیں

ایف آئی اے نے برطانیہ اور ملک بھر میں جائیدادوں،فارمز سمیت اثاثوں کی منی ٹریل مانگ لیں

پیپلزپارٹی کے پی ڈی ایم چھوڑنے پرہمیں بہت خوشی ہوئی ہے

بزدار حکومت نے 7ارب روپے کا تاریخی رمضان پیکیج دیا،فردوس عاشق اعوان