12:34 pm
ملک کی ایک اور نامور یونیورسٹی کا بڑا اقدام،طالبات کیلئے سیاہ عبایا پہننا لازمی قرار دیدیا

ملک کی ایک اور نامور یونیورسٹی کا بڑا اقدام،طالبات کیلئے سیاہ عبایا پہننا لازمی قرار دیدیا

12:34 pm

پشاور (نیوز ڈیسک) باچا خان یونیورسٹی میں طالبات کے لیے سیاہ عبایا زیب تن کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی میں منعقدہ نویں اکیڈیمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے ہدایات جاری کیں کہ طالبات یونیورسٹی میں سیاہ عبایا زیب تن کریں گی ، مزید یہ کہ طالبات سیاہ عبایا کے ساتھ سفید یا سیاہ اسکارف لیں گی۔وائس چانسلر کی جانب سے جاری
ہدایات کے مطابق طالبات کو صرف سیاہ اور کُھلا عبایا ، سیاہ یا سفید شلوار قمیض کے ساتھ پہننے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ اس ڈریس کوڈ کے ساتھ سادہ سیاہ جوتے پہنے جائیں گے۔ مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر نے کیمپس میں تمام طرح کی جینز، ٹی شرٹ، ٹراؤزر، چھوٹی قمیضیں، میک اپ، جیولری، فینسی بیگز، چُست لباس اور ایڑی والی جوتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی۔جبکہ لڑکوں کے لیے سادہ سفید قمیضوں کے ساتھ نیلی اور سیاہ پینٹ پہننے کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ لڑکے سیاہ یا براؤن جوتے پہنیں گے۔ اس کے علاوہ سردیوں میں طلبا موسم سرما میں صاف ستھری شلوار قمیض کے ساتھ نیلی ویسٹ ، کوٹ یا سویٹر کے علاوہ سادہ جیکٹ پہنیں گے۔ رنگین مفلر لینے والے طلبا کو یونیورسٹی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔وائس چانسلر کی جانب سے جاری کردہ اس نئے ہدایت نامہ میں طلبا کو یونیورسٹی کے اندر تفصیلی ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کے لیے مؤثر انتظامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں بھی باچا خان یونیورسٹی کے طلبا کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں یونیورسٹی کے احاطے میں مردوں کو چادر اوڑھنے اور گرلز ہوسٹل کے سامنے گاڑی پارک کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔یونیورسٹی میں آنے والے نئے طلبا کے ساتھ کسی قسم کا مذاق کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ یونیورسٹی کے احاطے میں موبائل فون پر میوزک استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ اس کے علاوہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ہدایت نامہ کی خلاف ورزی پر طلبا کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

لاہورہائیکورٹ :شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

’’ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں‘‘۔؟

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے  ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

پیپلز پارٹی کا لب ولہجہ عمران حکومت کے لیے ان دنوں نرم کیوں ہے ؟ آخرکاراندرکی بات باہرآہی گئی

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ کا قانون شکنوں کیساتھ سختی کرنےکا فیصلہ

 نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

نواز شریف مفرور ہیں، ان کی اپیلوں کو کیسے چلانا ہے؟نیب عدالت کی معاونت کرے،اسلام آبادہائیکورٹ

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

پیپلز پارٹی پرپی ڈی ایم کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند : مگر لڑائی دراصل کس نے کروائی ؟

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

مہنگائی کے ’’جن‘‘نے رمضان المبارک کیلئے خریداری کرنیوالوں کی چیخیں نکلوا دیں

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

ملازمین کی سنی گئی۔۔حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

اپوزیشن ایک دوسرے کیخلاف اشتعال انگیزبیانات سے گریزکرے،مولانا فضل الرحمن

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

شیری رحمن ،پرویز اشرف اور قمر زمان نے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

بچوں کے وزیراعظم کا نیا اعلان ۔۔ وزیر تعلیم کا لاکھوں طالبعلموں کو بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ۔ بچوں اور والدین کے کام کی خبر

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی براہِ راست سماعت نشر کرنے کی درخواست مسترد