12:17 pm
عمران خان مبارک ہو !فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین بن گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان مبارک ہو !فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین بن گیا،مریم اورنگزیب

12:17 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو عمران خان حکومت کی کرپشن کا عالمی ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر محاذ پر ناکام سلیکٹڈ حکومت نے صرف کرپشن، کمیشن اور چوری میں ترقی کی، عمران صاحب مبارک ہو،ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ عمران صاحب کے جھوٹے بیانیہ اور الزامات کے منہ پر طمانچہ ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دوسروں کو چور چور کہنے والے فرشتوں کے دور میں ملک کرپٹ ترین ہو گیا، شرم آنی چاہئیے اگر ہو تو،
 
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عمران صاحب کی 400 ارب کی چینی ، 215 ارب کے آٹا چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عمران صاحب کی 500 ارب کی دوائی اور 122 ارب کی ایل این جی چوری پر مہر تصدیق ثبت کی ہے ،یہ ہے وہ کرپشن جس کی سزا اڑھائی سال سے پاکستان کی عوام کاٹ رہی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا جھوٹ بولنے والوں کے لئے آئینہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ 2019 کے مقابلے میں 2020 میں پاکستان میں کرپشن چار درجے بڑھ چکی ہے،2018 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں کرپٹ ممالک کی فہرست میں پاکستان بہتر ہوکر 117 ویں نمبر اور سی پی آئی میں 33 ویں درجے پر آگیا تھا،قائد محمد نواز شریف کے دور میں کرپشن میں کمی کے لحاظ سے پاکستان کی تارخ کاسب سے بہترین سی پی آئی سکور تھا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ہر سال پاکستان میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے دور میں پاکستان کرپشن میں 120 سے 124 ویں نمبر پر آگیا، یہ ہے صاف چلی شفاف چلی کی اصل حقیقت ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کا مطلب ہے کہ پاکستان کرپشن کرنے والے ممالک میں چار درجے ترقی کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

شہریوں کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان،نیپرا نے منظوری دیدی

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے گھیرے میں آنے کے بعد مریم تپ گئیں،وزیراعظم کوبدمعاش کہہ ڈالا

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بنچوں کیساتھ کیاحرکت کرڈالی ،جان کرآپ کو یقین نہیں آئیگا

حکومتی ارکان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے بنچوں کیساتھ کیاحرکت کرڈالی ،جان کرآپ کو یقین نہیں آئیگا

عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

عمران خان عوام کوریلیف دینے کیلئے ڈٹ گئے ، ایسا فیصلہ کرلیا کہ اپوزیشن جماعتیں منہ تکتی رہ گئیں

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

بیٹیاں ہوں توایسی۔۔۔ اپنا گھر بسانے سے قبل بیٹیوں نے باپ کا گھر بسا دیا

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

پی ٹی آئی ممبران کوپیغام ،کپتان کابھی آخرتک لڑنے کافیصلہ

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ،شاہدخاقان عباسی نے کارکنوں کوتھپڑ رسیدکردئیے

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ،سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے قائدمیاں نواز شریف کوشدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

وزیراعظم اور174اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

اعتماد کا ووٹ: پارلیمنٹ ہاؤس پر سیکورٹی انتہائی سخت

 اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اسٹیبلشمنٹ کا کردار اورشیخ رشید کا عمران خان کو اہم مشورہ

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

اعتماد کا ووٹ!حکومت کیلئے صبح صبح اچھی خبر،کھلاڑی خوشی سے نہال

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

وزیراعظم آج اعتماد کا ووٹ لیں گے۔۔۔ کامیابی کیلئے وزیراعظم کو کتنے ووٹ درکار ہوں گے ؟

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی  بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ

صوبائی دارالحکومت سے افسوسناک خبر آگئی بم دھماکہ ،5افراد جان کی بازی ہار گئے،ایمبولینسیں روانہ