12:53 pm
ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

ہمارے عمران خان سے گلے شکوے ہیں لیکن ۔۔ ۔۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے اعتراف کرلیا

12:53 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتیں اور گلے شکوے تو ہوتے رہتے ہیں لیکن عمران خان کی ذات سے کسی کو مسؕلہ نہیں ہے۔فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بہت جلد ڈرونز اتھارٹی لا رہے ہیں اور تھری ڈی پرنٹرز سے متعلق بھی پالیسی لائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ دو کمپنیو ں نے پاکستان میں ڈرونز بنانا
شروع کر دیے ہیں، ڈرونز ٹیکنالوجی کے لیے سافٹ ویئر میں ہم بہت بہتر ہیں، ہارڈ ویئر میں کچھ پیچھے ہیں، ڈرونز کا استعمال زرعی شعبے میں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ فور وہیل الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد لا رہے ہیں، اگلے پانچ سالوں میں روایتی گاڑیوں سےالیکٹرک وہیکل پر جائیں گے، کوشش ہے کہ الیکٹرک وہیکل پر ڈیوٹی صفر کر دیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد اپنی ڈائلسسز، ایکس رے اور وینٹی لیٹرز مشین خود بنائیں گے، جتنا پیسہ ٹیکنالوجی میں ہے اتنا روایتی صنعت میں نہیں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذات سے متعلق کسی کو کوئی مسئلہ نہیں، چھوٹی چھوٹی باتیں، گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا یہ بات صحیح نہیں کہ حکومت وعدے پورے نہیں کر رہی، ہم نے میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، کرپشن ختم کرنے کا کہا تھا اور وہ کر رہے ہیں۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات صوبے کے پاس ہیں، کراچی کی سڑکیں خراب ہیں تو یہ معاملہ صوبائی ہے، اگلی بار سندھ میں بھی صوبائی حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی محکموں میں خرابی ضرور ہے، ہمیں اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر بات کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کے انٹرنل اسٹرکچر اور صوبوں کے فریم ورکس پر بحث ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش

عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کا یوم پیدائش