01:11 pm
 وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

01:11 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پی ڈی ایم کے علاج کیلئے ویکسین تیار کررہے ہیں،سینیٹ الیکشن میں شوآف ہینڈ کے ذریعے ضمیرفروشوں کی منڈیاں ختم ہوجائینگی،پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو جائے گا جہاں صحت کا نظام سب سے بہتر ہے ، ہم نے یونیورسل ہیلتھ پروگرام شروع کردیا ہے اور پنجاب کے کونے کونے تک عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ، یہ ایک انقلابی قدم ہے۔
 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ پروگرام امیر اور غریب کے درمیان فرق ختم کردے گا اور غریبوں کو بھی عمدہ اور بہترین سہولیات فراہم ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلے صحت کی سہولیات کا بڑی حد تک فقدان تھا اور غریب کو کوئی پوچھتا بھی نہیں تھا لیکن جب سے پی ٹی آئی حکومت آئی ہے اس نے ہسپتالوں کا نظام بہتر کیا اور غریبوں کو صحت کی سہولیات ہسپتالوں کے اندر اور ان کی گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا کام شروع کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے 14ارب روپے کورونا وائرس سے نمٹنے اور عوام کے علاج پر خرچ کیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیلتھ کیئر ورکرز ،ڈاکٹرز اور کورونا سے لڑنے والے طبی عملے پر فخر ہے جو اب بھی کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔جبکہ وزیراعلی نے دس ارب روپے ہسپتال کے سٹرکچر کو ٹھیک کرنے کیلئے ریلیز کیا ہے جس سے ہسپتالوں کی حالت زار مزید بہتر ہو گی ۔حکومت پنجاب نے یونسیف کیساتھ ملکر ایک کروڑ تیرانوے لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کو بچانے کے لئے لائی ہے جبکہ دوسرا ٹائیفائیڈ پی ڈی ایم کو ہوچکا ہے جس کی ویکسین ہم جلد متعارف کرانے جارہی ہے وہ ویکسین شو آف ہینڈ ہے ،سینیٹ کے انتخابات میں جو ہمیں ضمیرفروشی کی منڈیاں لگانی پڑتی تھیں اب وزیراعظم عمران خان نے ان منڈیوں کو ختم کرنے کے لئے شو آف ہینڈ کے تحت کرانے کا کہا ہے اور وزیراعظم سینیٹ انتخابات کو صاف وشفاف بنانے کیلئے شوآف ہینڈ کی ویکسین بنارہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کو ایک تحریک کی شکل دی۔شبلی فراز

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

ہم بھارت کیساتھ اچھے تعلقات چاہتےہیںضروری ہےکہ کشمیرکی پرانی حیثیت بحال کی جائے۔ شیخ رشید احمد

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

فنون لطیفہ زندگی میں خوشیاں بھرنے کا اہم ذریعہ ہے۔فوزیہ سعید

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

اسکولز کھولنے کا معاملہ ۔۔ سندھ حکومت اور وفاق ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ۔۔۔ والدین پریشان

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

مسافروں کیلئے خوشخبری ۔۔۔ پی آئی اے نے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

سینٹ انتخابات کا معاملہ۔۔۔۔ اپوزیشن جماعتوں کے رابطے تیز پیپلزپارٹی اور جےیوآئی کے درمیان رابطہ

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس کی انٹری ۔۔۔ کراچی کےشہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی

  نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

نیا پاکستان محض نیا ہی نہیں مہنگا بھی ہے، شازیہ مری

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

بیورو کریٹ اچھی طرح کام کریں ملک جنت بن سکتا ہے،احسن اقبال

 ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

ریلوے سے 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ،اعظم سواتی نے وجہ بھی بتا دی

’’ اب حکومت بڑا  این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

’’ اب حکومت بڑا این آراو دینے جارہی ہے‘‘اعجاز الحق کا انکشاف

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

اللہ کرے اسٹیبلشمنٹ کا ملکی سیاست سےکردار ختم ہونے کی بات درست ہو، شاہد خاقان عباسی

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ

ٹی20ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ