09:56 pm
گاڑی کیوں چلائی ،ملتان میں 5سالہ  بچے نے گاڑی چلانے کی وجہ بتادی

گاڑی کیوں چلائی ،ملتان میں 5سالہ بچے نے گاڑی چلانے کی وجہ بتادی

09:56 pm


ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں لینڈ کروزر چلانے والے پانچ سالہ بچے نے انکشاف کیا کہ اس نے پہلے بھی کئی دفعہ گاڑی چلائی ہے، اس کا کہنا تھا کہ میرا آئسکریم کھانے کا دل کررہا تھا ، میں نے چابی اٹھائی اور گاڑی نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پنجاب کے شہر ملتان میں 5 سالہ بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو وائرل ہو ہوئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ محض 5 سالہ بچہ ملتان کے مشہور اور پرہجوم
بوسن روڈ پر لینڈ کروزر چلا رہا ہے اور بچہ کھڑا ہو کر گاڑی کے پیڈل دبا کر گاڑی چلا رہا ہے۔ پولیس نے بچےاور اس کے والد کو ڈھونڈ لیا تھا جس کے بعد دیئے گئے ایک بیان میں بچے کا کہنا ہے کہ اسکا آئس کریم کھانے کو دل کررہا تھا۔اس نے چابی اٹھائی اور گاڑی نکال لی، بچے نے بتایا کہ اس نے مختلف جگہوں پر گیا لیکن آئس کریم نہیں ملی، اسلئے فلائی اوور سے واپس آگیا۔بچے نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی کافی مرتبہ گاڑی چلا چکا ہے ۔ بچے نے بتایا کہ گھر واپس آنے کے بعد مجھے پاپا نے نہیں ڈانٹا، بس تھوڑی سی بات کی تھی، پاپا نے کہا کہ آئندہ گاڑی نہیں چلانی، میں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔اس حوالے سے بچے کے والد کا کہنا تھا کہ میں سویا ہوا تھا، چابی میرے سرہانے پڑی تھی، بچے نے چابی اٹھالی، میں نے دیکھا تو میرے سرہانے چابی نہیں تھی، میں نے ڈرائیور کو لیا اور سیداں والا بائی پاس پہنچا جہاں سے بچہ واپس آرہا تھا۔واضح رہے کہ ملتان شہر کی مصروف ترین شاہرہ بوسن روڈ پر 5 سالہ کم عمر بچے کی لینڈ کروزر چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جس میں دیکھا جا سکا تھا کہ ایک بچہ شہر کی اہم شاہرہ پر بلا خوف وخطر گاڑی چلا رہا ہے، تاہم راستے میں متعدد ٹریفک وارڈنز کے ناکوں اور پولیس کی موجودگی کے باوجود بچے کو نہیں روکا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک پولیس بھی جاگ گئی ، جس نے روٹ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اکٹھا کرنا شروع کر دی تھی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے گاڑی کا نمبر اور مالک کی شناخت ہو گی۔ جس پر مالک اور کم عمر ڈرائیو کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے اور انتظامیہ کے خوب لتے لیتے نظر آئے۔ لوگوں کا کہنا تھاکہ پولیس صرف غریب لوگوں کے چالان کرتی ہے یاپھر ان کی نظرموٹرسائیکلوں اور رکشے کے علاوہ چھوٹی موٹی گاڑیوں پر ہوتی ہے کہ جن کاچالان بھی کرتے اور ان کے ساتھ بدمعاشی سے پیش بھی آتے ہیں،اتنی بڑی گاڑیاں دیکھ کر ان کے تو ویسے بھی پر جلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ تاہم اب پولیس نے گاڑی کو ٹریس کرنا شروع کیا ہوا ہے دیکھتے ہیں کہ گاڑی اور مالک کی شناخت ہونے کے بعد پولیس کتنا جرمانہ عائد کرتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی