10:14 pm
بختاورکانکاح کس نے پڑھایا،شادی میںکون کون  مدعوتھااورکس کودعوت نہیں دی گئی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

بختاورکانکاح کس نے پڑھایا،شادی میںکون کون مدعوتھااورکس کودعوت نہیں دی گئی ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

10:14 pm


کراچی (ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری آج (29 جنوری کو) بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چوہدری کے رشتے دار شریک ہوئے، اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
ان کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔بختاور بھٹو کی رسم حنا کی مرکزی تقریب 27 جنوری کو ہوئی تھی جبکہ 28 جنوری کو بھی سندھی و بلوچی رسومات کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات میں مقامی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ ان کی شادی کی اہم تقریب کل 30 جنوری کو بلاول ہاؤس میں ہوگی، جس میں 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے رکن اور سوشل میڈیا ٹیم میں شامل رضا دھاریجو نے بختاور بھٹو کے نکاح کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ بختاور بھٹو کے نکاح میں ان کی سہیلیوں، بھٹو خاندان کے افراد اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی کے رکن کے مطابق بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کے شوہر محمود چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی۔تاہم ابھی تک پاکستان پیپلز پارٹی اور زرداری خاندان کی جانب سے بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو کے بھائی نے وضاحت کی تھی کہ شادی کی تقریبات کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ہوں گی۔بلاول بھٹو نے بتایا تھا کہ بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات لاڑکانہ، لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہوں گی، جن میں پیپلزپارٹی کے ارکان اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو کی منگنی پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار 33 سالہ محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوئی اور ان کی منگنی کے وقت ان کی شادی 30 جنوری 2021 کو ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔خیال کیا جارہا ہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری شادی کے ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے، جس کے بعد وہ دبئی روانہ ہوں گے، جہاں وہ غیر ملکی دوستوں کے لیے شادی کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات