09:58 am
پاکستان جوہری ہتھیاروں کے امتناع معاہدے کا پابند نہیں، دفتر خارجہ

پاکستان جوہری ہتھیاروں کے امتناع معاہدے کا پابند نہیں، دفتر خارجہ

09:58 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے معاہدے ٹریٹی آن دی پروہوبیشن آف نیوکلیئر ویپنز کی کسی بھی شق کا پابند نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی رات گئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے امتناع کا معاہدہ 2017ء میں اختیار کیا گیا۔ اس معاہدے پر مذاکرات اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ فورمز سے بالا ہی بالا ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت جوہری اسلحہ رکھنے والی کسی ریاست نے معاہدہ پر مذاکرات میں حصہ نہیں لیا۔




امن عمل کی راہ ہموار کرنے کیلئے افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی لانا ہوگی، وزیرخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یہ معاہدہ تمام فریقین کے قانونی مفادات کو ساتھ لے کر چلنے میں ناکام رہا۔ بہت سے غیر جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک بھی اس معاہدے کے فریق نہیں بنے۔زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1978ء میں جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے پہلا خصوصی اجلاس منعقد کیا جس میں اتفاق رائے سے طے ہوا تھا کہ تخفیف اسلحہ اقدامات میں ہر ملک کا سلامتی کا حق ذہن میں رکھا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام ریاستوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر کم سے کم ممکن اسلحہ اور فوج کو برقرار رکھا جائے گا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ مقصد اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جب تمام فریقین میں تعاون اور متفقہ انڈر ٹیکنگ ہو، جس میں سب ریاستوں کے لئے مساوی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے کوئی بھی قدم ہر ریاست کے اہم سیکیورٹی عوامل کو مدنظر رکھ کر اٹھایا جائے۔ پاکستان مذکورہ معاہدے کی کسی بھی شق کے حوالے سے پابند نہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ معاہدہ کسی بھی طور روایتی بین الاقوامی قوانین کی طرح طے نہیں کیا گیا اور نہ ان کا حصہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات