10:23 am
موج مستیاں ختم ، بچوں تیاری پکڑلو،یکم فروری آرہا ہے

موج مستیاں ختم ، بچوں تیاری پکڑلو،یکم فروری آرہا ہے

10:23 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد موج مستیاں کرنیوالے بچے اب تیاریاں پکڑلیں کیونکہ یکم فروری بروز پیر کوملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہورہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یکم فروری سے اسکولز میں پرائمری سے مڈل تک کلاسوں کا آغاز ہورہا ہے ، تمام ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس او پیزپر عمل کریں گے۔ساتھ ہی والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کورونا سے بچانے کیلئے ماسک ،سینی ٹائزرز سمیت تمام احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے رہیں



کاش قبضہ مافیا کا نمائندہ چیخ و پکارکی غریب کا درد محسوس کرتا،فردوس عاشق اعوان
تاکہ وبا سے ان کے پیارے بچے محفوظ رہ سکیں گے ۔وزیرتعلیم شفقت محمود  نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم فروری سے پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں کلاسز کا آغاز ہورہا ہے اورحکومت سکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیز میں انسداد کورونا ایس اوپیز کا جائزہ لیتی رہے گی ۔خدانخواستہ اگر کورونا بڑھتا ہے تو پھر حکومت پھر دوبارہ سے صورتحال کا جائزہ لے کر کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے زیر صدارت منعقد ہواتھا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے علاوہ وفاقی اکائیوں کے تمام چیف سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے علاوہ کورونا ویکسین کے حوالے سے انتظامی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم فروری سے ملک بھر کی یونیورسٹیز کے ساتھ پرائمری اور مڈل سکول کھول دیئے جائیں گے۔ملک کے چاروں بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں جس میں کراچی، حیدر آباد، لاہور اور پشاور شامل ہیں، کے طلبہ 50 فیصد کے حساب سے متبادل حکمت عملی کے تحت حاضر ہوں گے۔این سی او سی نے کورونا کے حوالہ سے زیادہ شرح کے حامل شہری مراکز میں سخت ایس او پیز کے ساتھ ہفتے میں تین دن کلاسز کی اجازت کے ساتھ اداروں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔این سی اوسی میٹنگ کے شرکا کو بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تعلیمی اداروں کو کھولنے سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا تاہم محتاط حکمت عملی کے ذریعے اس معاملے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔کورونا ویکسن کے لئے ملک بھر میں مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ کوویڈ۔ 19 ویکسین لگانے کے لئے عملے کی تربیت و دیگر انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی