04:16 pm
امتحان کاطریقہ کاراوردورانیہ تبدیل،پرچے کے لیے 3گھنٹے کی بجائے اب کتناوقت دیاجائیگا

امتحان کاطریقہ کاراوردورانیہ تبدیل،پرچے کے لیے 3گھنٹے کی بجائے اب کتناوقت دیاجائیگا

04:16 pm


 کراچی(ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظر اسکولوں اور کالجز میں سالانہ امتحانات کے طریقے اور دورانیئے میں تبدیلی کردی ہے۔کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرِ صدارت صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیی اداروں میں تدریسی
عمل کی بحالی اور امتحانات سے متعلق پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سرکاری کالجز کے عملے کے 13 ہزار 750 کورونا ٹیسٹ کرائے ہیں ان میں 200 افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ ملی ہے، کراچی کے کچھ کالجز میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، ابھی بھی کراچی کے 2 کالجز کورونا کے وجہ سے بند ہیں۔ سندھ کے تمام اسکول یکم فروری سے کھل جائیں گے، رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی، سندھ میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔سعید غنی نے بتایا کہ اس سال بچوں کو امتحانات کے بغیر اگلی جماعت میں ترقی نہیں دی جائے گی ، نرسری سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے شروع ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے، گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔ امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا، تمام تعلیمی بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے نتائج 15 ستمبر جب کہ 11ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج 15 اکتوبر کو جاری ہوں گے، کوئی کالج 15 اکتوبر سے پہلے داخلہ نہیں دے سکے گا۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ طلبہ کے سہولت کے لئے امتحانات کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، نویں تا بارہویں جماعت کے پریکٹیکلز جون میں اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، پرچے کے لئے 3 گھنٹے کے بجائے اب دو گھنٹے کا وقت ہوگا، ایم سی کیوز کو 50 فیصد کر دیا گیا ہے، 30 فیصد تفصیلی اور 20 فیصد مختصر سوالات دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی