07:20 pm
آزادکشمیرالیکشن،تحریک انصاف 28میں سے صرف  کتنی سیٹیں جیت سکے گی

آزادکشمیرالیکشن،تحریک انصاف 28میں سے صرف کتنی سیٹیں جیت سکے گی

07:20 pm


لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں 28 میں تحریک انصاف کی صرف3 سیٹیں ہیں، آزاد کشمیر میں ن لیگ کے لوگ توڑے جائیں گے، ممکن ہے لوگ ٹوٹنے سے صورتحال بدل جائے،پی ٹی آئی نے ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد بھی نہیں کیا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ سیاست
سینیٹ کے الیکشن کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کی انڈرسٹینگ ہوسکتی ہے، میرا خیال ہے ہوگئی ہے یا ہونے والی ہے، اسی لیے خاموش ہیں، سینیٹ الیکشن میں عمران خان کو فکر ہے پچھلے الیکشن میں ان کے 20ارکان بِک گئے تھے، ان کو نکال دیا تھا، اس کے باوجود ان کی سیٹیں بڑھ گئی تھیں۔کے پی میں پٹواری سسٹم، تعلیم اور صحت کا نظام بہتر بنایا ہے۔عمران خان چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے ہونا چاہیے، جبکہ آئینی ترمیم ہوگی نہیں۔ جہانگیرترین خاموش ہیں عام تاثر ہے کہ وہ متحرک ہوگئے ہیں لیکن اس کی کوئی علامت نظر نہیں آئی، جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، علیم خان اور اعجاز چوہدری کا گروپ ہے، ق لیگ کی طرف سے کامل آغا کو ٹکٹ دیں گے۔پرویز رشید کو ٹکٹ دیں گے، محمد زبیر اور راجا ظفر الحق کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے، ظفر الحق نے 17الیکشن لڑے اور ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جولائی میں الیکشن ہونے والے ہیں، خبر یہ ہے کہ سروے ہوا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی 28میں تین سیٹیں ہیں، ابھی تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد نہیں بنایا۔گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر سے لوگ دوسری جماعتوں سے مرکز والی جماعت کی طرف جاتے ہیں۔ن لیگ کے لوگ توڑے جائیں گے، ممکن ہے لوگ ٹوٹنے سے صورتحال بدل جائے۔پی ٹی آئی سینیٹ کا الیکشن مرحلہ طے کرلے گی، اگر بلدیاتی الیکشن ہوتے ہیں تو بلدیاتی الیکشن میں بہت برے پھنس جائیں گے، اس لیے وسطی پنجاب میں ن لیگ کی مقبولیت بہت زیادہ ہے، پنجاب کی زیادہ آبادی تو وسطی پنجاب میں ہے، یہاں پر ان کے میئر منتخب ہوجائیں گے اور وسطی پنجاب پھر ان کا ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی