08:54 pm
خالی خزانہ،نیا بہانہ،ملازمین کی بھرتیاں ،حکومت نے بڑایوٹرن لے لیا

خالی خزانہ،نیا بہانہ،ملازمین کی بھرتیاں ،حکومت نے بڑایوٹرن لے لیا

08:54 pm

لاہور(ویب ڈیسک )خالی خزانہ،نیا بہانہ،صرف ٹیکنیکل آسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ کیاگیا،خالی سیٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں،حتمی منظوری صوبائی کابینہ دے گی ۔ حکومتی فیصلے سے ہزاروں نوکریوں کی خوشخبری پر اُوس پڑ گئی۔ بے روزگاروں کے خواب بکھر گئے، آس ٹو ٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پانچ محکموں کے سیکرٹریوں کی آسامیاں تاحال خالی پڑیں ہیں، پنجاب حکومت تاحال خالی آسامیاں پُر تعیناتیاں نہ کرسکی،تعیناتیاں نہ ہونے سے
انتظامی امور بُری طرح متاثر ہونے لگے۔پنجاب میں صوبے کے پانچ اہم محکمے سیکرٹریوں کے بغیر چل رہےہیں۔ذراءئع ابلاغ کے مطابق پنجاب میں سیکرٹری لٹریسی، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری سکول ایجوکیشن،سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ کی آسامیاں کئی ماہ سے خالی ہیں۔ مذکورہ خالی آسامیو ں پر اضافی چارج کی بنیاد پر کام چلایا جار ہاہے۔ صوبے میں سیکرٹری خزانہ کی آسامی اہم ترین شمارہوتی ہے۔ پنجاب حکومت نے تاحال مذکورہ محکموں میں سیکرٹریوں کی تعیناتیاں نہیں
کیں۔وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری نےمذکورہ پانچوں محکموں کی آسامیوں پر تعیناتی نہیں کی۔ مذکورہ سیکرٹریوں کی آسامیاں خالی ہونے سے محکمانہ امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جہاں دفتری امور کی انجام دہی میں ملازمین کو مشکلات ہیں، وہیں سائلین بھی پریشان ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ  پنجاب حکومت نے نئی بھرتیوں کے عمل کو آئندہ دو سال کے روک دیا ۔ محکمہ صحت اور پولیس میں پہلے سے منظور شدہ نشستوں پر ہی بھرتیاں ہوں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن میں اب نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ حکام کا کہناتھا کہ پنجاب میں اساتذہ کی ستر ہزار سے زائد نشستیں خالی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن
کے مطابق میانوالی اور ڈی جی خان میں پچھلے مالی سال میں منظور ہونے والی خالی نشتوں پر صرف بھرتی ہوگی۔بجٹ نہ ہونے کے باعث نئے مالی سال میں اب نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

 وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

پی ٹی آئی نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی، چوہدری فواد حسین 

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

افغانستان سے انخلامیں پاکستان کو نظرانداز کرنا تباہی ہوگا، لنزے گراہم

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

موسم گرما میں گیس اوربجلی کے شدید بحران کا خدشہ

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

 وفاقی بجٹ میں عائد ٹیکسوں سے متعلق بزنس کمیونٹی کے تحفظات ، قائمہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کو طلب کر لیا

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو  ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کس کے کتنے بچے ہیں۔۔؟زیادہ بچوں والوں والدین کو ایک لاکھ روپے نقد انعام ملے گا۔ حکومت کا شاندار اعلان

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیارکرگیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو سنسر کرکے پیش کیا

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

آصف زرداری اور پرویز الٰہی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

پی ایس ایل 6  کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا 

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

مفتی عزیز کا واقعہ اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے کا اچھا موقع بھی ہے

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

لاڑکانہ میں امام مسجدپر خاتون سے ز ی ا د ت ی کاالزام

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی

سرگودھا میں تین لڑکوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی نازیباویڈیو بنا ڈالی