01:31 pm
ڈینیل پرل  کیس کے ملزم عمرشیخ کوامریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں ،وزیرخارجہ نے قوم کوحقیت سے آگاہ کردیا

ڈینیل پرل کیس کے ملزم عمرشیخ کوامریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں ،وزیرخارجہ نے قوم کوحقیت سے آگاہ کردیا

01:31 pm


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمر شیخ کو امریکا کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں ۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کل امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو ایک عدالتی فیصلے پر تشویش تھی جس پر انہیں اعتماد میں لیا۔امریکی وزیر خارجہ سے 
ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں عمر شیخ کے حوالے سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے ، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں ۔ امریکا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے اس پر نظر ثانی کی جائے ۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ڈینیل پرل ق ت ل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔ اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے خلاف نظر ثانی درخواست میں فریق بننے کیلئے جلد درخواست دائر کرے گی۔ وفاقی حکومت کیس میں فریق بننے کے بعد معزز عدالت سے نظر ثانی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سنگین جرم کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔سپریم کورٹ نے 28 جنوری کو ڈینیئل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تھا جس پر سندھ حکومت پہلے ہی نظر ثانی کی اپیل دائر کر چکی ہے۔ دریں اثناء سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ یکم فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ پہلے سندھ ہائیکورٹ نے عمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں قائم بینچ نے بھی ملزمان کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا جس کیخلاف سندھ حکومت نے نظر ثانی کی درخواست دی ہے۔

تازہ ترین خبریں

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

راولپنڈی میں ماں اور معصوم بچے کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائینگے

پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

بوائے فرینڈ سےبے وفائی کا بدلہ۔۔۔!!! لڑکی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

گاڑی کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کیلئے نئی ہونڈا سٹی پاکستانیوں کو کتنے میں ملے گی ؟جانیں 

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

کار یا موٹر سائیکل میں بس ایک چیز موجود ہو تو پھر مجال ہے کہ کوئی ڈاکو قریب بھی آجائے

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

بلاول بھٹوشہباز شریف سے ہاتھ ملانے کوتیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

حکومت کا بڑا اقدام، ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے کیلئے تیار

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

کرکٹ پربھارتی سیاست کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دفتر خارجہ

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

میرا بس چلے تو میں ملزم کو گولی ماردوں،شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

کن ممالک کے باشندے سعودی عرب آسکتے ہیں اور کس شرط پر؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

عمران خان نے 59 سال پُرانی شادی کی تصویر شیئر کردی

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

جوبائیڈن ٹھوڑی پر چپکی چیز سے لاعلم، ویڈیو وائرل

 شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،راناثنا ء اللہ

شہباز شریف کے پارٹی قیادت چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں،راناثنا ء اللہ

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان

ورلڈ بینک کا پاکستان کیلئے10کروڑڈالر امداد کا اعلان